میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

حیدرآباد دکن:بھارتی تاریخی شہر

حیدر آباد دکن ، موجودہ ہندوستان کی جنوبی  ریاست آندھرا پر دیش کا دارالحکومت  اور ریاست کا سب سے بڑا تیزی سے ترقی کی جانب گامزن شہر ہے ۔حیدرآباد دکن اپنے سنہری تاریخ اور ثقافت کی وجہ سے مشہور  ہے ۔حیدرآباد دکن کو موتیوں اور مسلمان نظام بادشاہوں کا شہر کہا جاتا ہے ۔ یہاں مسلمانوں کی  اکثریت ہے  ۔اردو اور تیلگویہاں کی بولی جانے والی بڑی زبانیں ہیں ۔موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، آئی ٹی اور بایوٹیکنالوجی  کا مرکز مانا جاتا ہے ۔ حیدرآباد کے انفو ٹیک پارک کو “سائبرآباد“ کے نام سے جانا جاتاہے۔
مکمل تحریر >>>

میری ماں!!! (نظم)

ملک کے دوسرے حصوں سے روزگار کی تلاش میں
” کراچی “آنے والوں کا” آہ و گریہ“ 
مکمل تحریر >>>

مرغا نمبر پانچ

اک  دل  پھینک  عاشق   گیا   معشوق  سے  ملنے  کو
سونے  کی  لاکٹ  بھی  لے  گیا   گفٹ  میں  دینے کو


مکمل تحریر >>>

فضائے بدر پیدا کر ۔۔۔ فرشتے اب بھی اتر سکتے ہیں!!!

17رمضان المبارک 2 ھ وہ دن ہے جب کفرواسلام کا پہلا معرکہ پیش آیاتھا۔بدرکا میدان اس معرکہ میں اہل ایمان کی کامیابی اور اہل کفرکی شکست فاش کا گواہ ہے۔یہ وہ دن ہے جب اپنیعددی اکثریت، اسلحہ کی فراوانی اور ”مادی وسائل سے مالامال“ ہونے کے غرور میں کفار نے یہ سوچا کہ وہ یثرب کی چھوٹی سی بستی جو کہ اب مدینة النبی بن گئی ہے اس پر چڑھائی کرکے اسلام کے چراغ کو گل کردیاجائے تاکہ جہالت کی تاریکی کبھی دورنہ ہو اور دنیاایمان کی روشنی سے منور نہ ہونے پائے۔ لیکن بقول شاعر
مکمل تحریر >>>

پوپ سے پادری تک

عیسائیت کے سب سے بڑے فرقے ”رومی کیتھولک “اس وقت وجود میں آئی جب 1054عیسوی میں مشرق(ایشیاء اور مشرقی یورپ )اور مغرب (مغربی یورپ )میں آباد عیسائیوں کے مابین متفرق وجوہ کی بناء پر نزاع نے جنم لیا ۔مشرقی عیسائیوں نے مشرقی قدامت پسند کلیسا (ایسٹرن آرتھوڈوکس چرچ)اپنالیا ، جس کا صدر مقام قسطنطنیہ تھا۔مغربی عیسائیوں نے رومی کیتھولک کلیسا کے نظریات قبول کیے جس کا صدر مقام روم تھا۔
مکمل تحریر >>>

پروفیسر اصغر سودائی ؒ :خالق نعرہ پاکستان

پروفیسر سودائی نے 1944 میں اپنی طالب علمی کے دور میں تحریک پاکستان کے دوران ایک نظم کہی تھی، ”ترانۂ پاکستان” اور یہ بے مثال مصرع اسی نظم کا ہے۔
 آپ سے ایک بار پوچھا گیا تھا کہ یہ مصرع کیسے آپ کے ذہن میں آیا تو آپ نے فرمایا کہ:” جب لوگ پوچھتے تھے کہ، مسلمان پاکستان کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن پاکستان کا مطلب کیا ہے ؟؟؟“تو میرے ذہن میں آیا کہ سب کو بتانا چاہیئے کہ:”پاکستان کا مطلب کیا ہے؟؟؟“
مکمل تحریر >>>

طالبان(افسانہ)

یوں تو دفتر میں یہ خبر کئی ہفتوں سے گردش میں تھی کہ کامران سمیت سینکڑوں لوگوں کی نوکریاں خطرے میں ہیں مگر جس روز کامران کو برخاستگی کا پروانہ ملا اس دن کامران کو بہت زمانے بعد ایک گہرا صدمہ ہوا۔ اسے یوں لگا کہ جیسے وہ اس دنیا کی سب سے ناکارہ شے ہو۔ برطرفی کا نوٹس ہاتھ میں پکڑانے کے ساتھ اسے محافظوں کی نگرانی میں عمارت کے باہر پہنچا دیا گیا۔ کامران کو اچھی طرح پتہ تھا کہ یہ احتیاط اس لیے کی جاتی ہے کیونکہ ایسے کئی واقعات ہو چکے ہیں جس میں برخاست کیے جانے والے ملازم نے اپنے کمپیوٹر کے ذریعے پوری کمپنی میں وائرس دوڑا دیا یا کسی اور طور سے اپنے اوپر کی جانے والی زیادتی کا انتقام لیا۔ یہ علم رکھنے کے باوجود کامران نے یوں عمارت سے بے دخل کیے جانے پہ اپنی ہزیمت محسوس کی۔
مکمل تحریر >>>

”کھیل اور سجدہ شکر“

24 مئی کو شائع ہونے والے فتوے میں سعودی عرب کے مفتی عام اور سعودی ہیئت العلماء کے سربراہ  مفتی عبدالعزیز بن عبد اللہ  آل الشیخ نے زور دیا تھا کہ : ”انسان صرف اسی وقت سجدہ کرسکتا ہے جب اس کو اللہ کی کوئی نعمت نصیب ہو جب کہ میرے خیال میں فٹ بال اور فٹ بال کی کامیابیوں میں کسی قسم کا کوئی فائدہ و منفعت نہیں ہے... جوشخص خدا کو یاد کرنا چاہتا ہے بہتر ہے کہ اپنے وجود کے اندر ہی خدا کو یاد کرے اور اندرونی ذکر و یاد اس قسم کی حرکتوں سے زیادہ بہتر ہے۔“
مکمل تحریر >>>

نبی کریم ﷺ کےزیورات !!!

 نبی مہربان ،نبی آخر الزمان صلی الله علیہ وآلہ و سلم کا فرمان عالیشان ہے کہ   : اسلحہ مومن کا زیور ہے ۔(الحدیث) نبی صلی الله علیہ و سلم اور ان کے صحابہ اکرام رضی اللہ علیہم اجمعین کی میراث میں سامانِ حرب کے علاوہ کبھی کوئی مال و زر کے انبار اور اپنی ضرورت سے بیشتر بغیر زکوٰۃ نکالے کوئی اضافی سامان نہیں ملے ۔
مکمل تحریر >>>

جوہوں تجھ سے ، تو لاؤں !!!

دو نوجوان امیر المؤمنین عمربن الخطاب  رضی اللہ عنہ کی مجلس میں داخل ہوتے ہی مجلس میں بیٹھے ایک شخص کے سامنے جا کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور اس کی طرف انگلی کر کے کہتے ہیں کہ :”اے امیر المؤمنین ! یہ ہے وہ شخص۔“
مکمل تحریر >>>

وقت کا امام!!!

وہ نماز فجر سے فارغ ہو کر گھر پہنچے ہی تھے کہ یکایک دروازے پر ایک زور دار دستک ہوئی ۔وہ حیران بھی ہوئے اور پریشان بھی ہوئے، کیوں کہ آج تک کسی نے ان کا دروازہ اس انداز سے نہیں کھٹکھٹایا تھا۔دوڑے ہوئے گئے مگر بڑے سکون کے ساتھ دروازہ کھولا تو انہوں نے دیکھا کہ ایک فوجی گھوڑے پر سوار نیزہ ہاتھ میں تھامے کھڑا ہے ۔اس سے پہلے کہ وہ اس شخص سے دریافت کرتے کہ تم کون ہو وہ فوجی فوری طور پر گھوڑے سے اترا اور ان کے مکان میں اجازت لیے بغیر انتہائی بے تکلفی کے ساتھ اندر داخل ہونے لگا ۔
مکمل تحریر >>>

بچ کے رہنا رے بابا!!!

(سنپ رپورٹ:میامی /امریکا)
کچھ دنوں پہلے کی بات ہے ایک آدمی گھر میں موبائل چارج کر رہا تھا۔اسی اثناء میں موبائل کی گھنٹی بج اٹھی ۔ اس نے چارجنگ کے دوران ہی موبائل کال کو ریسیو کر کے کان سے لگا لیا۔
مکمل تحریر >>>

”انکار“سے ”انقلاب “تک!!!

دسمبر ۱۹۵۵ء؁کی ایک سرد شام کو دِن بھر کی پُر مشقت اور تھکا دینے والے سلائی کڑھائی کے کام سے فراغت پا کر روزا پارکس نامی ایک سیاہ فام عورت، اپنےدستی تھیلے کو مضبوطی سے سینے سے چمٹائے اور اُس سے گرمی کا احساس پاتے ہوئے سڑک پر جا رہی تھی۔
مکمل تحریر >>>

بھاری سجدہ!!!

ڈاکٹر جِیفری لانج (Dr. Jeffery Lang) امریکہ کی مشہور ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک کنساس یونیورسٹی میں ریاضیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔
مکمل تحریر >>>

زندگی !!! منفی اعتقادات کے ساتھ

  کولمبیا کی ایک یونیورسٹی میں ریاضیات کے لیکچر کے دوران کلاس میں حاضر ایک لڑکا بوریت کی وجہ سے سارا وقت پچھلے بنچوں پر مزے  سے  سویا رہا، لیکچر کے اختتام پر طلباء کے باہر جاتے ہوئے شور مچنے پر اس کی آنکھ کھلی تو دیکھا کہ پروفیسر نے تختہ سیاہ پر دو سوال لکھے ہوئے ہیں۔
مکمل تحریر >>>

منتخب ملی نغمے (آڈیوز)۔

اپنوں اور غیروں کے ستائے ہوئے اہل وطن کو ”جشن آزادی مبارک“ہو۔
مکمل تحریر >>>

میرا قصور کیا ؟؟؟

الطاف حسین بھائی کے بیان پر میں نے امی جان کا اکلوتا ”سونا “ بیچ کر ایک ماہ کا ”اضافی راشن “خرید لیا ۔
مکمل تحریر >>>