میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

آخر مسئلہ کیا ہے!!!

ان دنوں میں بری طرح کنفیوز ہوں۔ امریکا بہادر کی باتیں مجھے کم ہی سمجھ آتی ہیں۔ کبھی صاحب بہادر عرب میں سالہا سال سے اقتدار پر قابض حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ وہ عوام کی خواہشات کا احترام کریں تو کبھی خود ان کی فرمائش عوامی خواہشات سے متصادم ہوتی ہے۔
مکمل تحریر >>>

اے کاش!!!

  چند دنوں سے دل پر ایک بوجھ سا ہے ، کچھ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کروں۔کبھی تو دل چاہتا ہے کہ جامعہ کراچی سے محنت کے ساتھ پڑھ کر حاصل کردہ اپنی چار ڈگریاں واپس کر دوں،شرم آتی ہے ان ڈگریوں کو دیکھ کر ۔ان پچھلے دنوں میں کئی بار میں نے اپنی الماری کا قیمتی چیزوں والا خانہ کھولا تو مجھے لگا کہ اس میں میری قابل فخر ڈگریاں نہیں بلکہ میری شرمندگی کا کوئی سامان رکھا ہوا ہے۔اور پھر میں نے ڈگریوں سے اور انہوں نے مجھ سے نظریں چرا لیں،وہ بھی شاید خود کو بے وقعت سی محسوس کر رہی ہیں ۔
مکمل تحریر >>>

پاکستانی مقدس سیاسی گائیں

گائے کا نام سن کر ہمیشہ دو چیزیں ہی ذہن میں آتی  ہے ۔ایک ہندوؤں کی ”گاؤماتا“اور دوسری تمام قوموں کی ”گاؤکھاتا“۔یعنی دودھ اور مزیدار کھانوں کے لیے گائے کا صحیح استعمال  ہے ۔
خوش قسمتی سے یا بد قسمتی سے یہ گائے کی جنس ہمارے مادر وطن ”پاکستان“میں بھی موجود ہے ،لیکن حیوانی نہیں بلکہ انسانی اور وہ بھی سیاسی ۔
مکمل تحریر >>>

معمر قذافی :کل اور آج

سن 2011 کے شروع میں تیونس سے عرب دنیا کی جس سیاسی کایا پلٹ کا آغاز ہوا تھا لیبیا اس فہرست کا تازہ ترین باب ہے جہاں آہنی ہاتھوں سے حکومت کرنے والے عرب آمروں کا انجام نوشتۂ دیوار بنا ہے۔
عرب جمہوریہ لیبیا کے کرنل معمر قذافی طویل ترین عرصے تک برسراقتدار رہنے والے عرب رہنما تھے۔
مکمل تحریر >>>

مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ۔۔۔

محبت و نفرت کی یہ کہانی بھی عجیب ہے ۔ہم بہ یک وقت امریکا سے نفرت بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہی” گرین کارڈ“ کے حصول میں اپنی زندگی کے بہترین شب و روز اپنی پیشانی پر ”برائے سیل“ کی تختی آویزاں کیے نیلام کیے دیتے ہیں۔ بزرگ کہتے ہیں کہ :” جس گھر میں بیری ہو پتھر تو آتے ہیں۔“
مکمل تحریر >>>

سائبر دہشت گردی !!!

انٹرنیٹ ہماری روزمرہ کی زندگی کا ایک اہم حصہ بنتا جارہا ہے۔ یہ معاشروں اور افراد کی زندگیوں کو آسان بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔ وہ اسے ڈیٹا محفوظ کرنے، پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے، ڈیزائننگ، ایڈیٹنگ اور زندگی کے تقریباً تمام پہلوؤں میں استعمال کرتے ہیں۔ انٹرنیٹ کے اس زبردست کردار نے مجرموں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اسے دہشت گردی کے آلے کے طور پر اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے  استعمال کریں۔
مکمل تحریر >>>

پانچ بیویوں کو طلاق !!!

اصمعی نے ہارون الرشیدکو لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ :
”امیر المؤمنین !!!مجھے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ایک عربی النسل آدمی نے پانچ عورتوں کو طلاق دی ہے ۔
ہارون الرشید نے کہاکہ : آدمی کو تو صرف چارعورتوں  سے شادی کرنے کی اجازت ہے ، پھر اس نے پانچ کو کیسے طلاق دی ؟

مکمل تحریر >>>

ش ش ش ، کوئی ہے !!!

”سافٹ ویئر کی لاگرز“کے بعد ایک کمپنی نے ”ہارڈوئیر کی لاگر“ متعارف کروائے ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ ان کی پہچان بھی بہت مشکل ہے۔ ’’کی لاگرز‘‘ کی افادیت سے ناآشنا حضرات کو بتاتے چلیں کہ کی لاگرز ایسے سافٹ ویئر ہوتے ہیں جو آپ کے سسٹم پر انسٹال ہونے یا کرنے کے بعد چھپ کر آپ کے ’’کی بورڈ‘‘ کی ہر دبائے ہوئے بٹن کا ریکارڈ محفوظ کر لیتے ہیں جو بعد میں اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنے والے کی پہنچ میں ہوتا ہے۔ چاہے آپ نے کی بورڈ کے ذریعے اپنا کلمہ شناخت(Pass Word) کسی ویب سائٹ پر اپنا ای میل اکاؤنٹ کھولنے کے لیے دیا تھا یا آپ نے کسی ’خاص‘ شخصیت کو ای میل لکھی تھی جسے آپ کسی تیسرے شخص کی نظر سے بچانا چاہتے تھے، وغیرہ وغیرہ۔
مکمل تحریر >>>

ہارڈڈسک توڑ دیجیے!!!

ایک تحقیق کے مطابق پرانی کمپیوٹر ہارڈ ڈرائیوز پر موجود ڈیٹا کو جعلسازوں اور ہیکرز سے محفوظ رکھنے کا سب سے محفوظ طریقہ یہ ہے کہ ہارڈ ڈرائیو کو توڑ کر اسے ناقابلِ استعمال بنا دیا جائے۔
تحقیق کے مطابق جعلساز اور مجرم انٹرنیٹ پر ہونے والی نیلامیوں اور کچرا دانوں سے پرانے کمپیوٹر حاصل کرتے ہیں اور پھر آسانی سے دستیاب سافٹ ویئرز کی مدد سے ان پر موجود مواد اور معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔
مکمل تحریر >>>

کمپیوٹر جاسوسی !!!

ایک نئے مطا لعے کے مطابق عام کمپیوٹر میں ایک ایسا سا فٹ ویئر پوشیدہ ہوتا ہے جو اس بات کی خبر رکھتا ہے کہ صارف آن لائن ہو کر کیا کیا کرتا ہے۔
مکمل تحریر >>>

کمپیوٹر کی صفائی !!!

ہر چیز جو آپ کے استعمال میں ہے آپ کی توجہ کی مستحق ہے اور کمپیوٹر کا معاملہ بھی کچھ محتلف نہیں ہے ۔یہ بھی آپ کی توجہ کا طالب ہے ۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ گھر کی صفائی کے ساتھ کمپیوٹر کی صفائی بھی ضروری ہے،جی ہاں کمپیوٹر کی صفائی نہ ہونے سے نہ صرف اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے بلکہ آپ محتلف بیماریوں کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔میاں جی پوچھتے ہیں کہ بھائی کی بورڈ صاف نہ ہو تو واقعی اس میں جراثیم جمع ہو سکتے ہیں لیکن کارکردگی پر اثر ؟یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی ۔تو ان سب کے لئے( جن کی سمجھ میں یہ بات نہیں آئی) عرض ہے ،مدر بورڈ میں مٹی جمع ہو جانے سے بسز،کیبلز وغیرہ کی رزسٹینس بڑھ جاتی ہے اور اور ہیٹنگ کی بنا پر نہ صر ف کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ کمونینٹس کی زندگی بھی کم ہو جاتی ہے تو کیسے فالتو مٹی سے  اپنے سسٹم کو صاف رکھنا ہے۔
مکمل تحریر >>>

مشکوک ایجاد !!!

حال ہی میں سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے ایک جرمن سائنسدان نے الیگزینڈر گراہم بیل سے پندرہ سال پہلے ٹیلی فون ایجاد کر لیا تھا۔
مکمل تحریر >>>