میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

IDMسے ٹورنٹ کی ڈاؤن لوڈنگ

”ٹورنٹ“P2Pکا ایک ایسا سلسلہ ہے جو ہمیں بہترین اور کارآمد فائلوں کی دستیابی میں مدد دیتا ہے، جیسے کہ: سافٹ ویئرز ، گیمز اور فلمیں وغیرہ وغیرہ۔انٹرنیٹ سے وابستہ لوگوں کی اکثریت”ٹورنٹ ڈاؤن لوڈنگ“کو اہمیت دیتے ہیں۔مگر اس کے لیے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروس اور کمپیوٹر کا ہونا از حد ضروری ہے۔مارکیٹ میں جو ”ٹورنٹ ڈاؤن لوڈر“ دستیاب ہیں وہ  کچھ سست الوجودواقع ہوئے ہیں  ، جس سے ہر ”ٹورنٹ ڈاؤن لوڈر“شاقی شاقی سا ہے ۔


دور جدید میں P2Pرسائی میں سب سے کارگر اور مقبول ترین سلسلہ”ٹورنٹ“ ہر روزاپنی مقبولیت میں اضافہ کا باعث ہے ۔ ”ٹورنٹ “کی ڈاؤن لوڈنگ میں انٹرنیٹ کی دنیا میں کئی کمپنیوں نے مختلف ایکسلیٹر کے ذریعے اس کی” ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ“ بڑھانے میں کئی کئی جتن کیے ۔وہ کسی حد تک کامیاب تو ہوئے مگر ان کی وہ کامیابیاں مستقل طور پر عوام الناس کو بھا نہ سکیں، اس کی بنیادی وجہ کہ ان ایکسلیٹر کے استعمال سے مختلف اداروں کی جاسوسی نظریں ان صارفین پر مرکوز ہوجاتی تھیں جو بسا اوقات وبال جان بن جاتی ہیں ۔
(یا د رہے 11/9کے بعد سے ہر ٹورنٹ ڈاؤن لوڈنگ پرنظر رکھی جارہی ہے ۔)
”انٹرنیٹ ڈاون لوڈ مینیجر(IDM)“ہر نیٹ صارف کی اولین پسند ہے ۔جس سے تیز تر اور آسان ترین ”ڈاؤن لوڈنگ “ممکن ہے ۔”انٹرنیٹ ڈاون لوڈ مینیجر(IDM)“سے اب تک ”ٹورنٹ “فائلوں کے علاوہ کی ڈاؤلوڈنگ ممکن تھی ۔ اب ہم IDMسے ”ٹورنٹ “کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ بتائیں گے ۔جس کے ذریعے سے اب آپ انتہائی تیز رفتاری سے”ٹورنٹ “ڈاؤن لوڈکرسکیں گےاور بری نظروں سے بھی بچ سکیں گے:
 ٭٭٭ سب سے پہلے  http://www.torrific.com/   اس ویب سائٹ لنک کو کلک کرکے اس ویب پیج کو کھولیے ۔

٭٭٭ سیدھے ہاتھ پر انتہائی اوپری حصے پر Sign Up   پر کلک کیجیے ۔(یہاں سے بھی ڈائریکٹ  سائن اپ  ہو سکتے ہیں ۔)
ـــــــتصویر نمبر 1 ـــــــ



٭٭٭ اپنے کسی بھی ای میل ایڈریس /پاس ورڈ سے Sign Up   ہو جائیں ۔(پاس ورڈ کے نیچے  چیک بکس پر چیک کرنا نہیں بھولیے گا۔)پھر اپنے ای میل ان باکس میں جاکر بھیجے گئے لنک سے اپنے ای میل ایڈریس کی تصدیق(Confirmation) کیجیے۔
ـــــــتصویر نمبر 2 ـــــــ



٭٭٭ لاگ ان ہونے کے بعد اپنے ”ٹورنٹ یو آر ایل “کو نشان زد کیے ہوئے یو آر ایل سے تبدیل کرنے کے بعد”get“کو کلک کر کے  اپنے ٹورنٹ کو ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
(بعض نئے دوستوں کا یہ مسئلہ ہے کہ وہ ٹورنٹ URLکہاں سے لیں ؟۔۔۔ ان کی معلومات کے لیے ہے کہ آپ اپنے مطلوبہ ٹورنٹ ڈاؤن لوڈ کے بٹن پر Right Clickکر کےCopy Link Locationسے ٹورنٹ URLکاپی کر سکتے ہیں۔)
ـــــــتصویر نمبر 3 ـــــــ




٭٭٭get“پر کلک کر نے کے بعد ظاہر ہونے والی اگلی تصویر نمبر 4 کے مطابق سیدھی طرف درمیان میں دیے گئےنشان زدہ  بٹن پر کلک کیجیے ۔
ـــــــتصویر نمبر 4 ـــــــ



٭٭٭ پھر تصویر نمبر 5 کے مطابق ”file name“کے نیچے بلیو کلر میں واضح ہو نےوالے ”فائل نام “پر کلک کیجیے اور IDMسے ٹورنٹ ڈاؤن لوڈنگ کا مزہ لیجیے۔ (یاد رہے کبھی کبھار آپ کو یہاں ”بلیو کلر “ہونے کا کچھ دیر انتظار بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔)
ـــــــتصویر نمبر 5 ـــــــ



٭٭٭ سب سے آخر میں ظاہر ہونے والی تصویر کچھ اس طرح ہو گی ۔اس سے آپ IDMمیں فائل محفوظ کیے جانے والے مقام کا تعین کیجیے گا۔
ـــــــتصویر نمبر 6 ـــــــ



یہ لیں جناب !!!
اب ایک ٹکٹ میں دو مزے ایک ساتھ لیں ۔۔۔۔۔۔
یاد رہے فری اکاؤنٹ میں 24 گھنٹے میں صرف 10 جی بی ڈاؤن لوڈنگ کی اجازت ہے ۔
اور ایک مطلوبہ ٹورنٹ فائل کا سائز 4 جی بی سے زیادہ نہ ہو۔۔۔
امید ہے آپ کو ہمارا یہ سلسلہ پسند آیا ہوگا۔مزید کسی رہنمائی یا تبصرہ کے ذریعے پسند ، ناپسند یا مزید کسی تجویز و مشورہ سے آگاہ ضرور کیجیے گا۔

انٹرنیٹ ڈاون لوڈ مینیجر(IDM) فری ڈاؤن لوڈ کیجیے:
مصنف  :            ابن ساحل۔(بہ کی بورڈ خود)
مزدورکی مزدوری پسینہ خشک ہونے سے پہلے ۔
ہماری مزدوری صرف ایک تبصرہ۔[شکریہ]