میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

جسم ِ اطہر کی چوری!

نبی اکرم ﷺ اور ان کے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی قبور کی بے حرمتی کرنے کی بار بار کوشش کی گئی۔آپ تینوں مدینہ منورہ میں مسجد نبوی شریف میں دفن ہیں۔دشمنوں نے باربار کوشش کی کہ ان کے اجسام مبارک کو ان کی قبروں سے نکال لیا جائے تاکہ مسجد نبوی شریف اور مدینہ منورہ توجہ کا مرکز نہ رہیں ۔
مکمل تحریر >>>

اسلامی تاریخ کے دو گورنر!


قومیں اپنے افکار کی بنا پر دنیا میں عروج پاتی ہیں۔ تاریخ میں کسی ایسی قوم کا ذکر نہیں جس نے اپنے اسلاف، اقدار یا دیانت کے بغیر مقام پایا ہو۔ آج کے ملکی حالات دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے۔ اگر ہم نے اپنے حالات کو ٹھیک نہ کیا تو خدانخواستہ بقول علامہ اقبال ’’ہماری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں‘‘
مکمل تحریر >>>

تہذیبی تصادم کی مغربی سازش !


فرانس میں اگر کوئی شخص دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں پر ڈھائے جانے والے نازی مظالم کی حقیقت سے انکار کرے یا ان پر شبہ ظاہر کرے تو اسے ”نسل پرستی “پر مبنی جرم قرار دے کر قانونی کاروائی کی جاتی ہے ،
مکمل تحریر >>>

قائد اعظم کا سیاسی مؤقف!

آج کی صورتِ حال میں ہمارے لیے قائداعظم کی دو بنیادی حیثیتیں ہیں۔ ایک تو سیاسی رہنما کی اور دوسری اس شخصیت کی جس نے برصغیر میں مسلمانوں کی پوری تاریخ اور ان کے تہذیبی حاصلات کے لیے ایک ایسا جغرافیائی فریم فراہم کیا جس میں برصغیرمیں مسلم تہذیب اپنی مرکزی حیثیت میں قائم ہوسکے اور اس طرح عالمگیر اسلامی تہذیب کا مرجع بن سکے۔
مکمل تحریر >>>

اسٹیبلشمنٹ:فرنگی ورثہ!

ہمارے سرکاری نصابِ تعلیم نے، سرکاری میڈیا نےاور اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو یہی تاثر دیا ہے کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی تحریک اور آج بلوچستان، قبائلی علاقہ جات، سوات، اندرونِ سندھ وغیرہ میں حکومت ، فوج اور ریاستی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی تحریکات ، دراصل متعصب قوم پرست تحریکات ہیں، جو قومی یا لسانی تعصب پر کھڑی ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔
مکمل تحریر >>>

ڈولی کھاتا مندر کا انہدام!


سولجر بازارکے علاقے ” ڈولی کھاتا“ میں مندر کا انہدام۔ہندو برادری کی جانب سے مذمت اور احتجاج۔
 صدرپاکستان نے رپورٹ طلب کرلی۔ 

یکم دسمبر 2012ء، بروز ہفتہ کو ہونے والی اس کارروائی کی خبر جب پاکستانی اخبارات نے اگلے روز شائع کی تو ایک ہنگامہ اُٹھ کھڑا ہوا۔ ہندوستانی اخبارات نے بھی اس خبر کو مرچ مصالحہ لگاکر بیان کیا۔ نتیجتاً ایک بار پھر یہ کہا جانے لگا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے اور پاکستان ہندوؤں کے لیے غیرمحفوظ ہے۔
مکمل تحریر >>>

مشن امپوسبل !!!

”ڈاکٹر طاہر القادری“ ایسی ملکی شخصیت ہیں جنہوں نے پچھلے تیس سالوں میں بے مذہبی میدانوں میں بے انتہا ترقی کی ہے۔ میاں برادران کی اتفاق مسجد سے خطیب کا سفر شروع کرنے والے نے آج مینار پاکستان کے میدان میں بیس لاکھ لوگوں سے خطاب کیا۔
مکمل تحریر >>>

عشقِ ممنوع !!!

 عشق ممنوع“ کی ترکیب میری سمجھ میں نہیں آئی۔ عشق تو کبھی ممنوع نہیں ہوتا۔ عشق سے منع کرنے والے تھک گئے مگر یہ جذبہ زندہ ہے۔ میں اس حوالے سے پابندیوں کا قائل نہیں۔ عشق تو زندگی میں گھلا ملا ہے۔ دنیا میں معرکہ آرائیوں اور کامیابیوں کی جو کہانی ہے۔ وہ عشق کے جذبے کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتی۔ مقصد اور مشن کی تکمیل کے لئے عشق لازمی ہے۔ عشق ایک انسان کو دوسرے انسان بلکہ انسانوں سے ہوتا ہے۔ عشق مرد کا عورت سے اور عورت کا مرد سے بھی ٹھیک ہے۔ مگر عشق کے معاملے میں وقار اور اعتبار نہ ہو تو وہ کچھ اور چیز ہوتی ہے۔
مکمل تحریر >>>

پاکستان کا مطلب کیا؟ ذرا سوچیے!

آج کل ایک ٹی وی پر ایک جملہ بار بار سنایا جارہا ہے بالکل اسی طرح جس طرح کسی زمانے میں حدود آرڈیننس کے خلاف سنایا جارہا تھا۔ ’’ذرا سوچیے‘‘ اور اس سے پہلے کچھ اور کہا اور سنایا جاتا تھا اب کہا جاتا ہے اور پڑھنے لکھنے کے سوا پاکستان کا مطلب کیا۔ پاکستانی قوم نے قیام پاکستان سے پہلے اور اس کے بعد 60 برس تو یہی سبق سنا اور پڑھا ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہٰ الا اللہ لیکن اب بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کا مطلب بس صرف پڑھنا لکھنا ہے۔ گویا یہ براہ راست نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔
مکمل تحریر >>>

سقوط ڈھاکا!! قومی تاریخ کا سیاہ باب

قائداعظم کی وفات کے بعد خواجہ ناظم الدین کو جو قائد کے ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور جن کا تعلق اُس وقت کے مشرقی پاکستان سے تھا، ملک کا گورنر جنرل مقرر کیا گیا۔ لیکن لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد ان کو ملک کا وزیراعظم اور غلام محمد کو جن کا تعلق سول بیوروکریسی سے تھا، گورنر جنرل مقرر کردیا گیا۔
مکمل تحریر >>>

یہودیوں کا ”جشن چنوکاہ“ !!!

دنیا میں سب سے پہلے وحدانیت کا اعلان کرنے والے حضرت ابراہیم علیہ السلام تھے انہوں نے بلاحجت اللہ کے ہر حکم پر من و عن عمل کیا، ہجرت کا حکم ملا تو مال و متاع چھوڑ کر نمرود کی سرزمین میں داخل ہوگئے، دربار میں طلبی ہوئی ،جا پہنچے اور نمرود کے جادوگروں سے مقابلہ کیا۔ اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آنے والے پیغمبروں کا باپ قرار دیا، سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہو جانے کا حکم دیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دو عدد نرینہ اولادوں سے دنیا اور کائنات میں وحدانیت کا پیغام پنچایا، حضرت اسماعیل کو حکم الہٰی کے مطابق ان کی والدہ ماجدہ حضرت حاجرہ کے ساتھ عبرستان کے صحرا میں چھوڑ دیا، آگے چل کر سرور کونین حضرت محمد ﷺ نے اللہ کے آخری نبی کی حیثیت سے 23 سال کے دورانیہ میں قرآن حکیم کا نزول دیکھا۔ 
مکمل تحریر >>>

بلڈنگ واٹ مہم !!!


گیارہ  سال پہلے ستمبر کی گیارہ تاریخ کو نیویارک کے ٹریڈ ٹاورز کی پر اسرار تباہی کے خوفناک واقعے نے دنیا کو جس طرح درہم برہم کر دیا وہ محتاج وضاحت نہیں۔اس واردات کے بعد کسی ثبوت وجواز کے بغیرسپر پاور کا غیظ و غضب دنیا کے سب سے مفلوک الحال ملک افغانستان پر ٹوٹا اور بعد میں عراق کو بھی اسی بہانے برباد کر دیا گیا جبکہ پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کو دہشت گردی کا ہم معنی بنادیا گیا۔
مکمل تحریر >>>

امریکی گورباچوف !!!


جب سے امریکا کی بیس ریاستوں کے شہریوں نے امریکا سے علیحدگی کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے تو یہ سوال زباں زد خاص و عام ہے کہ کیا امریکا بھی سوویت یونین کے انجام سے دور چار ہوجائے گا؟کیا اوباما امریکا کے گورباچوف ثابت ہوں گے؟امریکا کا المیہ یہ ہے کہ ریڈ انڈینز کے اس ملک پر یورپی گوروں نے غلبہ قائم کیے رکھا اور اس غلبے کے بعد فرزندان زمین یعنی سیاہ فام زیردست اور دوسرے درجے کے شہری ہو کر رہ گئے جبکہ آباد کار گورے برتر اور خطے کے مالک و مختار بن بیٹھے۔
مکمل تحریر >>>