میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

شکریہ ” برینٹن ٹیرینٹ“ شکریہ

 دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل ِ عام روز ِ ازل سے جاری ہے  ۔۔۔۔ شام ، عراق ، یمن ، فلسطین ، برما ، کشمیر اور افغانستان لہو لہو ہیں مگر پھر بھی مسلمانوں پر ہی دہشتگردی کا لیبل لگایا جاتا ہے ۔تاریخ شاہد ہے دنیا میں جتنے بھی بڑے بڑے قتل ِ عام ہوئے ہیں ان کے پیچھے  کم از کم مسلمانوں کا ہاتھ نہیں ہے ۔ہم دلیلیں دے دے کر  تھک گئے تھے کہ اسلام امن پسند دین ہے ، پر کوئی مانتا ہی نہیں تھا ۔
۔۔۔۔۔ آسٹریلوی صلیبی قاتل ” برینٹن ٹیرینٹ“ تمہارا شکریہ کہ تمہاری اس خونخواری نے دنیا کو فکر کی ایک نئی جہت دی ۔



_______ شکریہ  ” برینٹن ٹیرینٹ“ شکریہ
تم نے 15 مارچ 2019 ، بروز جمعہ کی دوپہر  کو اپنے پڑوسی اور محفوظ ترین ملک ”نیوزی لینڈ“ میں 50 سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کرکے اپنی دہشتگردی سے مسلمانوں کے حصے کے کئی کام آسان کردیے۔
تم نے نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی سانحہ انجام دے دیا ،
 ملک ایسا چُنا کہ جس کا کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا اور شہر بھی ایسا چُنا کہ جو تمہارےمذہب سے منسوب ”کرائسٹ چرچ“ ہے۔
_______ شکریہ  ” برینٹن ٹیرینٹ“ شکریہ
اس قتل ِ عام کو براہِ راست دکھانے کا بندوبست کیاورنہ مسلمانوں کا  یہ ظلم و ستم ثابت کرنا مشکل ہوجاتا۔
74 صفحاتی منشور پوسٹ کر کے قتل ِ عام کی اصل وجہ اور محرکات دنیا پر واضح کیے ورنہ تمہارے کرتا دھرتا تمہیں بھی ایک ”ذہنی مریض “ کہہ کر معاملہ دبا دیتے ۔
اپنے اسلحہ اور جیکٹ پر مسلمانوں کے خلاف نفرت  آمیز تاریخی واقعات کے تمام راز خود ہی لکھ ڈالے اور انہیں سرعام ِ رکھا ورنہ تمہارے صلیبی  سہولت کار اسے غائب کردیتے ۔
_______ شکریہ  ” برینٹن ٹیرینٹ“ شکریہ
تمہارے اِس عمل نے ہماری مظلومیت اور سچائیاں دنیا پر واضح کیں ۔دین ِ اسلام کو سمجھنے کی چاہ غیر مسلموں میں پیدا کیں ۔تم نے تو صرف 50 سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا مگر اس کے نتیجے میں محتاط اندازے کے مطابق ”شہدائے نیوزی لینڈ“کے سوئم سے پہلے پہلے دنیا بھر میں 1500 سے زائد لوگوں نے اسلام قبول کیا اور یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔
”شہدائے نیوزی لینڈ“ کا پاک خون کبھی  رائیگاں نہیں جائے گا ، جس کا خوف تمہیں راتوں سونے نہیں دیتا  تمہارا وہ ڈراؤنا خواب مسلمانوں کی تعبیر بن کر سن2023 سے خلافت ِ عثمانیہ کی نشاۃ ثانیہ ترکی سے ضرور ہوگی اور یورپ پورا کا پورا اسلام کے زیر نگیں ہو گا ۔ان شاء اللہ
اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک دی ہے
اتنا ہی یہ ابھرے گا جتنا کہ دبائیں گے  !!!!!