میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"
Showing posts with label اسلام مخالف انتہا پسندی. Show all posts
Showing posts with label اسلام مخالف انتہا پسندی. Show all posts

آغاخانی مذہب کی حقیقت

فرقہ اسماعیلیہ بھی شیعہ کی ایک شاخ ہے سید نا امام جعفر صادق ؓ کی امامت تک یہ سب ایک تھے ان کے بعد اثنا عشریہ سے یہ فرقہ علیحدہ ہوگیا ۔یہ فرقہ سیدنا حضرت اسماعیل بن امام جعفر صادقؓ کی امامت کے مقلد ہوئے ۔چنانچہ ابو زہرہ مصری ”المذاہب الاسلام“ میں لکھتا ہے کہ” فرقہ اسماعیلیہ“ امامیہ کی ایک شاخ ہے ۔یہ مختلف اسلامی ممالک میں پائے جاتے ہیں ۔اسما عیلیہ کسی حد تک جنوبی و وسطی افریقہ، بلاد شام، پاکستان اور زیادہ تر ہندوستان میں آباد ہیں ۔کسی زمانہ میں یہ بر سر اقتدار بھی تھے ۔فاطمیہ مصر و شام ”اسماعیلی“ تھے ۔قرامطہ جو تاریخ کے ایک دور میں متعد د ممالک پر قابض ہوگئے تھے اسی فرقہ سے تعلق رکھتے تھے ۔
مکمل تحریر >>>

شکریہ ” برینٹن ٹیرینٹ“ شکریہ

 دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل ِ عام روز ِ ازل سے جاری ہے  ۔۔۔۔ شام ، عراق ، یمن ، فلسطین ، برما ، کشمیر اور افغانستان لہو لہو ہیں مگر پھر بھی مسلمانوں پر ہی دہشتگردی کا لیبل لگایا جاتا ہے ۔تاریخ شاہد ہے دنیا میں جتنے بھی بڑے بڑے قتل ِ عام ہوئے ہیں ان کے پیچھے  کم از کم مسلمانوں کا ہاتھ نہیں ہے ۔ہم دلیلیں دے دے کر  تھک گئے تھے کہ اسلام امن پسند دین ہے ، پر کوئی مانتا ہی نہیں تھا ۔
۔۔۔۔۔ آسٹریلوی صلیبی قاتل ” برینٹن ٹیرینٹ“ تمہارا شکریہ کہ تمہاری اس خونخواری نے دنیا کو فکر کی ایک نئی جہت دی ۔

مکمل تحریر >>>

ذہنی مریض

 جن لوگوں نے نیویارک کے ٹاورز سے جہاز ٹکرائےتھے اگر وہ بھی” ذہنی مریض “ ڈکلیئر ہوجاتے تو افغانستان میں لاکھوں جانیں بچ جاتیں لیکن کیا کیا جائے بش جونیئر نے جلد بازی میں کروسیڈ وار ( صلیبی جنگ ) شروع کردی تھی ۔
مکمل  رپورٹ پڑھنے کےلیے ”یہاں“ کلک کیجیے
مکمل تحریر >>>

اپیلِ ممنونہ !!!

ویسے آپس کی بات ہے صدر پاکستان سید ممنون حسین نے سود جائز کردینے کی اپیل اُن علما ءسے کی ہے۔۔۔
مکمل تحریر >>>

نائٹ کلب سے خانہ کعبہ تک !!!

صومالیہ کے مشہور شہر موغادیشو کے ایک پرائمری اسکول میں اساتذہ اور کلرک بڑے تعجب اور حیرت سے اس کی خوبصورت آواز میں نغمے سن رہے تھے۔ "غضب کی آواز ہے"ایک نے کہا۔ ہیڈ ماسٹر نے کہا: "اتنی خوبصورت آواز میں نے کبھی نہیں سنی۔ اس کے پا س لحن داؤدی ہے"
مکمل تحریر >>>

پیر ویلن ٹائن کی کرامات !!!


14 فروری کو دُنیا بھر کی طرح ہمارے یہاں بھی پیر ویلن ٹائن علیہ ماعلیہ کا عرس سراپا قدس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ سچ پوچھیے تو صرف ہمارے یہاں سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ لہٰذا ہم اس کالم کے ذریعے سے اپنے یہاں اِس عرس شریف کے دُنیا بھر سے زیادہ کامیاب انعقاد پر اپنی پوری قوم کو تہِ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ’ایں کار از تو آئد و مرداں چنیں کنند‘… بلکہ… ’زناں بھی چناں کنند‘۔
مکمل تحریر >>>

بھٹو خاندان کا اگلا پلے بوائے شہید !!!


 پی پی پلے بوائے گروپ کے خوبرو جیالے جوان بلاول زرداری نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے جب اس صلیبانہ خواہش کا اظہار کیا  کہ وہ پاکستان میں بھی ایک عیسائی وزیر اعظم دیکھنے کے خواہاں ہیں، تو ایسا گمان ہوا کہ گویا ان میں مصری آمر جنرل عبدالفتاح السیسی اور باراک اوبامہ کی زندہ روحیں حلوت کر چکی ہیں۔
مکمل تحریر >>>

لہو رنگ آنچل کو پھیلائے رکھنا !!!

بہت کم لوگ اس تلخ حقیقت سے واقف ہوں گے کہ پاکستان کا پہلا صدر مملکت بنایا جانے والا شخص اسکندر مرزا ،اسی بدنام زمانہ ننگ ملت، ننگ ادم، ننگ دین، غدار میر جعفر کا پڑپوتا تھا ،جس نے قوم و ملت کے سپاہی شیر بنگال نواب سراج الدولہ سے غداری کر کے انگزیز آقاؤں کی جیت کا راستہ ہموار کیا تھا۔ گورے آقاؤں نے چن چن کر ایسے”با صلاحیت کرداروں ” کو اہم عہدے دلوائے جن میں ان کی فرمانبرداری اور ملک و ملت سےغداری کے سارے جراثیم موجود ہوں۔
مکمل تحریر >>>

جین عر ف ملالہ (انکشافات) !!!

بین الاقوامی شہرت پانے والی ”ملالہ  یوسفزئی“ کو امن کا نوبل ایوارڈ  تو نہ مل سکا لیکن ایک مقامی ویب سائٹ نے ”ملالہ ڈرامہ “ کا بین الاقوامی راز فاش کردیا ۔ ویب سائٹ کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملالہ کا قصہ ”پاکستانی اور امریکی ایجنسیوں کا تیار کردہ ڈرامہ” تھا ، اس پر حملہ بھی جعلی تھا ۔
مکمل تحریر >>>

مد و جزر !!!


یونانیوں کا  ’’نیلس‘‘ اور سامیوں کا  ’’نہل‘‘ اب دریائے نیل ہے، جس کے نیلگوں پانیوں میں تلاطم بپا ہے۔ یہ عیسوی تقویم سے بھی 415 سال پہلے کی بات ہے،  یونان کے حکمران خاندان کے خلاف انقلاب بپا کرنے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ملک بدر ہونے والا ہیروڈوٹس پھر دنیا بھر کی سیاحت پر نکل کھڑا ہوا۔ وہی اب علم کی دنیا میں تاریخ نویسی کا بانی کہلاتا ہے۔ اُسی نے دریائے نیل کو ’’مصر کا تحفہ‘‘ کہا تھا۔ دریائے نیل نے انقلابات ِ زمانہ کے کتنے ہی مدوجزر دیکھے اور دکھلائے ہیں۔ اب وہ ایک اور طوفان کا سامنا کررہا ہے۔
مکمل تحریر >>>

مظلومِ مشرقِ پاک !!!


بنگلہ دیش کی بھارت نواز شیخ حسینہ حکومت کے طرزِ عمل سے، عوام کے ذہن میں،بہت بڑا یہ سوال پیدا ہوگیاہے کہ کیا اس نے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت،ضعیف العمر عوامی راہنما پروفیسر غلام اعظم پر مقدمہ چلائے بغیر،ان کی زندگی ختم کرنے کا پروگرام بنالیاہے؟کیونکہ شواہدبتاتے ہیں کہ ۱۱جنوری ۲۰۱۲ء کو گرفتار ہونے کے بعد سے پروفیسر غلام اعظم کے ساتھ جو سلوک کیا جارہاہے وہ نہ صرف غیر قانونی، غیر انسانی اورغیر اخلاقی ہے بلکہ یہ سراسر ظالمانہ ہے۔
مکمل تحریر >>>

مرسی: اسٹیبلشمنٹ کے حلق کا کانٹا !!!

مصر میں آخروہی ہوا، جس کا خدشہ اسی دن سے ظاہر کیا جارہاتھا جس دن ڈاکٹر محمد مرسی نے اقتدار سنبھالا تھا ۔لوگ سوال کررہے ہیں کہ ایسی کون سی قیامت آگئی تھی کہ صرف ایک سال کی مدت میں مصری فوج کو منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کرنا پڑی اور حکومت کا تختہ الٹنا پڑا  ؟؟؟؟
مکمل تحریر >>>

مرسی: خود مختار مصر کے بانی!!!

صدر مرسی نے طویل آمریت سے نومولود ”مصر“میں اپنی یک سالہ تاریخی جدوجہد میں بے پناہ کامیاب پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی ماہرین اور اپنوں و غیروں کو شسدرکردیا ۔انہی کامیابیوں نے یہودی و عیسائی سامراج کی راتوں کی نیندیں اڑا دیں ۔یہودی سامراج نے انقرہ کے بعد قاہرہ بھی اپنے ہاتھوں سے نکلتا دیکھ کر اپنی گٹھیوں میں شامل سازشی عناصر کو ایک بار پھر اسلامی سلطنت کی بنیادوں کو کمزور کرنے کے لیےمصری   میر جعفر اور میر صادق کے کندھوں پر کمان رکھ کر تیر چلاکر تماش بین بننے کا کامیاب مظاہرہ کردیا ۔دردِ دل رکھنے والے یاد رکھیں سامراج کی یہ وقتی کامیابی سمندر کی جھاگ کی مانند ہے ۔
مکمل تحریر >>>

چل پڑھا !!!

ذرائع ابلاغ ملک و قوم کی طاقت ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں ذرائع ابلاغ کا بڑا حصہ ملک و قوم کی کمزوری بن گیاہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ پاکستان میں ابلا غ کے بیشتر ذرائع پورس کے ہاتھیوں کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ہی صفوں کو کچل رہے ہیں۔ اس کی صورت یہ ہے کہ پاکستانی قوم مکے اور مدینے کی طرف دیکھ رہی ہے اور پاکستانی ذرائع ابلاغ واشنگٹن ‘ لندن اور نئی دہلی کی طرف رخ کیے کھڑے ہیں۔
مکمل تحریر >>>

تہذیبی تصادم کی مغربی سازش !


فرانس میں اگر کوئی شخص دوسری جنگ عظیم کے دوران یہودیوں پر ڈھائے جانے والے نازی مظالم کی حقیقت سے انکار کرے یا ان پر شبہ ظاہر کرے تو اسے ”نسل پرستی “پر مبنی جرم قرار دے کر قانونی کاروائی کی جاتی ہے ،
مکمل تحریر >>>

اسٹیبلشمنٹ:فرنگی ورثہ!

ہمارے سرکاری نصابِ تعلیم نے، سرکاری میڈیا نےاور اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ عوام کو یہی تاثر دیا ہے کہ مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی تحریک اور آج بلوچستان، قبائلی علاقہ جات، سوات، اندرونِ سندھ وغیرہ میں حکومت ، فوج اور ریاستی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والی تحریکات ، دراصل متعصب قوم پرست تحریکات ہیں، جو قومی یا لسانی تعصب پر کھڑی ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔
مکمل تحریر >>>

عشقِ ممنوع !!!

 ”عشق ممنوع“ کی ترکیب میری سمجھ میں نہیں آئی۔ عشق تو کبھی ممنوع نہیں ہوتا۔ عشق سے منع کرنے والے تھک گئے مگر یہ جذبہ زندہ ہے۔ میں اس حوالے سے پابندیوں کا قائل نہیں۔ عشق تو زندگی میں گھلا ملا ہے۔ دنیا میں معرکہ آرائیوں اور کامیابیوں کی جو کہانی ہے۔ وہ عشق کے جذبے کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتی۔ مقصد اور مشن کی تکمیل کے لئے عشق لازمی ہے۔ عشق ایک انسان کو دوسرے انسان بلکہ انسانوں سے ہوتا ہے۔ عشق مرد کا عورت سے اور عورت کا مرد سے بھی ٹھیک ہے۔ مگر عشق کے معاملے میں وقار اور اعتبار نہ ہو تو وہ کچھ اور چیز ہوتی ہے۔
مکمل تحریر >>>

پاکستان کا مطلب کیا؟ ذرا سوچیے!

آج کل ایک ٹی وی پر ایک جملہ بار بار سنایا جارہا ہے بالکل اسی طرح جس طرح کسی زمانے میں حدود آرڈیننس کے خلاف سنایا جارہا تھا۔ ’’ذرا سوچیے‘‘ اور اس سے پہلے کچھ اور کہا اور سنایا جاتا تھا اب کہا جاتا ہے اور پڑھنے لکھنے کے سوا پاکستان کا مطلب کیا۔ پاکستانی قوم نے قیام پاکستان سے پہلے اور اس کے بعد 60 برس تو یہی سبق سنا اور پڑھا ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہٰ الا اللہ لیکن اب بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کا مطلب بس صرف پڑھنا لکھنا ہے۔ گویا یہ براہ راست نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔
مکمل تحریر >>>

بلڈنگ واٹ مہم !!!


گیارہ  سال پہلے ستمبر کی گیارہ تاریخ کو نیویارک کے ٹریڈ ٹاورز کی پر اسرار تباہی کے خوفناک واقعے نے دنیا کو جس طرح درہم برہم کر دیا وہ محتاج وضاحت نہیں۔اس واردات کے بعد کسی ثبوت وجواز کے بغیرسپر پاور کا غیظ و غضب دنیا کے سب سے مفلوک الحال ملک افغانستان پر ٹوٹا اور بعد میں عراق کو بھی اسی بہانے برباد کر دیا گیا جبکہ پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کو دہشت گردی کا ہم معنی بنادیا گیا۔
مکمل تحریر >>>

کاش میں “خدا”ہوتی !!!

مضمون کا عنوان پڑھ کر آپ حیران ضرور ہوئے ہوں گے کہ عجیب بے تکا سا گستاخانہ عنوان ہے، لیکن تھوڑا سا تحمل اور برداشت سے کام لیں کیوں کہ اگر عنوان پڑھ کر ہی آپ دلبرداشتہ ہو جائیں گے توباقی سارا مضمون ادھورا رہ جائے ،  تو دل پر ہاتھ رکھ کر”استغفار“اور” نعوذ باﷲ“ کی تسبیح کا ورد کرتے ہوئے مضمون کو پڑھنا شروع کریں،
مکمل تحریر >>>