میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"
Showing posts with label طنز و مزاح. Show all posts
Showing posts with label طنز و مزاح. Show all posts

وہ ہمارے تابوت میں آخری کیل ٹھونک گئے

یہ 11دسمبر 2003ء کا ذکر ہے۔ سہ پہر کے تین بج رہے تھے۔ تھکے ماندے گلی میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ سب سے چھوٹی بیٹی یمنیٰ گھر کے دروازے پر اپنی تین پہیوں والی سائیکل پر بیٹھی گویا انتظار کر رہی تھی۔ ہمیں دیکھتے ہی اُس نے گیٹ سے گھر کے اندر کی طرف منہ ڈالا اور ایک زوردار نعرہ مارا:
’’ابو آگئے!‘‘
اُس کا یہ نعرہ سن کر عمار اور شمامہ بھی گھر سے نکل آئے۔ عمار میاں نے (جن کی عمر اُس وقت بارہ برس ہو چکی تھی) اپنے مخصوص سنسنی خیز انداز میں خبر دی:
’’ابو! جنھوں نے آپ کا نکاح پڑھایا تھا، اُن کو ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے‘‘۔
مکمل تحریر >>>

پیر ویلن ٹائن کی کرامات !!!


14 فروری کو دُنیا بھر کی طرح ہمارے یہاں بھی پیر ویلن ٹائن علیہ ماعلیہ کا عرس سراپا قدس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ سچ پوچھیے تو صرف ہمارے یہاں سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ لہٰذا ہم اس کالم کے ذریعے سے اپنے یہاں اِس عرس شریف کے دُنیا بھر سے زیادہ کامیاب انعقاد پر اپنی پوری قوم کو تہِ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ’ایں کار از تو آئد و مرداں چنیں کنند‘… بلکہ… ’زناں بھی چناں کنند‘۔
مکمل تحریر >>>

نسوار کی حقیقت

نسوار زمین میں اگنے والی تمباکو کی پتیوں سے بنی مصنوعات ہے، یہ Smokeless کی ایک مثال ہے۔ نسوار ابتدائی طور پر امریکہ سے شروع ہوا اور یورپ میں 17 ویں صدی سے عام استعمال ہوا۔
مکمل تحریر >>>

کلاسیفائیڈ اشتہارات

آفتاب اقبال کی ”آفتابیاں“سے ماخوذ
مکمل تحریر >>>

”جرمنوں“ کی سرد جنگ

عوام تو عوام ہے ، چاہے جرمنی کی سرد جنگ لڑتی ہو،یا پاکستان کی کرسی لوٹتی :
نواب اسلم رئیسانی (وزیر اعلیٰ بلوچستان)

اب نوکیا کی جانب سے سمارٹ فونز کے لیےسیمبئین اور میگو آپریٹنگ سسٹمز کی بجائے مائیکروسافٹ ونڈوز فون 7.5 کا انتخاب کیا گیا ہے اور لومیا 800 اس سیریز کا پہلا فون ہے۔
مکمل تحریر >>>

پاکستانی مقدس سیاسی گائیں

گائے کا نام سن کر ہمیشہ دو چیزیں ہی ذہن میں آتی  ہے ۔ایک ہندوؤں کی ”گاؤماتا“اور دوسری تمام قوموں کی ”گاؤکھاتا“۔یعنی دودھ اور مزیدار کھانوں کے لیے گائے کا صحیح استعمال  ہے ۔
خوش قسمتی سے یا بد قسمتی سے یہ گائے کی جنس ہمارے مادر وطن ”پاکستان“میں بھی موجود ہے ،لیکن حیوانی نہیں بلکہ انسانی اور وہ بھی سیاسی ۔
مکمل تحریر >>>

مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ۔۔۔

محبت و نفرت کی یہ کہانی بھی عجیب ہے ۔ہم بہ یک وقت امریکا سے نفرت بھی کرتے ہیں اور ساتھ ہی” گرین کارڈ“ کے حصول میں اپنی زندگی کے بہترین شب و روز اپنی پیشانی پر ”برائے سیل“ کی تختی آویزاں کیے نیلام کیے دیتے ہیں۔ بزرگ کہتے ہیں کہ :” جس گھر میں بیری ہو پتھر تو آتے ہیں۔“
مکمل تحریر >>>

پانچ بیویوں کو طلاق !!!

اصمعی نے ہارون الرشیدکو لطیفہ سناتے ہوئے کہا کہ :
”امیر المؤمنین !!!مجھے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ایک عربی النسل آدمی نے پانچ عورتوں کو طلاق دی ہے ۔
ہارون الرشید نے کہاکہ : آدمی کو تو صرف چارعورتوں  سے شادی کرنے کی اجازت ہے ، پھر اس نے پانچ کو کیسے طلاق دی ؟

مکمل تحریر >>>

مرغا نمبر پانچ

اک  دل  پھینک  عاشق   گیا   معشوق  سے  ملنے  کو
سونے  کی  لاکٹ  بھی  لے  گیا   گفٹ  میں  دینے کو


مکمل تحریر >>>

میرا قصور کیا ؟؟؟

الطاف حسین بھائی کے بیان پر میں نے امی جان کا اکلوتا ”سونا “ بیچ کر ایک ماہ کا ”اضافی راشن “خرید لیا ۔
مکمل تحریر >>>

الٰہ دین کا چراغ (پارٹ ٹو)


کل شب
میرے دوست نے مجھے ایک SMSبھیجا ،
اس کہانی میں ماضی کو حال میں سمودیا گیا تھا ۔
مکمل تحریر >>>

جو نہ کٹے آری سے ، وہ کٹے بہاری سے !!!

برصغیر پاک و ہند میں طرح طرح کے محاورے استعمال کیے جاتے ہیں ۔کچھ محاورے تو اردو زبان دانوں کی ایجاد ہے اور کچھ دوسری زبانوں سے مستعار لی گئی ہیں ۔ محاورات کی تاریخی پس منظر بھی ہواکرتی ہیں ۔ہم آج جس محاورے کا تذکرہ لیے بیٹھے ہیں ۔ اس کا پس منظر تاریخی بھی ہے اور دلچسپ بھی ۔۔۔۔
مکمل تحریر >>>

وَڈا آیا نیوٹن دا پُتر !!!

مجھے بچپن سے ہی مشینوں سے لگاؤ ہو گیا تھا۔ مجھے یہ یاد نہیں کہ میں نے کب سے مکینکی شروع کر دی تھی لیکن اتنا یاد ہے کہ جب میں کچھ سمجھدار ہوا تو اس وقت سے ہی چیزیں کھولتا اور جوڑتا تھا۔ اور اکثر میں اس میں کامیاب بھی ہو جاتا تھا۔
مکمل تحریر >>>

انکل ٹام کے حضور میں ۔۔۔۔

محترمی و مکرمی جناب  انکل ٹام صاحب
سلام صد ہزاریاں بمع در گدائیاں
ہم سب یہاں خیریت سے ہیں اور آپ کی خیریت خدا وند کریم سے نیک مطلوب چاہتے ہیں ۔
مکمل تحریر >>>

دُم پہ دَم نہ نکل جائے اے خدا!!!

بچپن میں ہمیں استانیاں پڑھاتی رہیں کہ:’’جانوروں کی دُم ان کے لیے بڑے کام کی چیزہوتی  ہے ۔‘‘
مکمل تحریر >>>

نال


پنجابی زبان کا ایک ایسا لفظ جس کے معنی تو’’ قریب کے ہیں ‘‘ مگر اس کی انتہاء کوئی نہیں ۔۔۔
یہ اُن دنوں کی بات ہے ، جب ہم طفلِ مکتب ہوا کرتے تھے۔۔۔۔
مکمل تحریر >>>

ہم سا ہوتو سامنے آئے !!!

اس دور جدید میں بسا اوقات بعض واقعات کی وجہ سے عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔جس طرح کلینڈر پہ تاریخ کا  پَنَّا گرتا ہےاسی طرح دنیا میں کئی باہمت لوگ نت نئے کارنامے انجام دیتے ہیں ،
مکمل تحریر >>>

بیت الخلاء نہیں تو شادی نہیں

No toilet No bride !!!
دمکتے  بھارت کے شہروں اور دیہاتوں میں اکثر مشترکہ بیت الخلا میں جانے والوں کی لمبی قطاریں دکھائی دیتی ہیں ،
مکمل تحریر >>>

نیا سُر تال : گا ، گی ، گے

سنا ہے پاکستان کے زیادہ تر سیاست دانوں کو موسیقی کے سروں کی بیماری لگی تھی اور یہ بیماری اب تک لگی ہوئی ہے۔ اس بات کو دیکھتے ہوئے ہم نے ایسی بیماری والے سیاست دانوں کو ’’موسیقار سیاست دان ‘‘ کا نام دیا ہے۔
مکمل تحریر >>>

لڑکیاں!!!

لڑکیاں بڑی عجیب ہوتی ہیں ان کے ہنسنے اور رونے کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا، جی چاہے تو جنازے پرکھی کھی کرنے لگیں اور جی چاہے تو عید کے دن موٹے موٹے آنسو بہانے لگیں ۔
مکمل تحریر >>>