میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"
یہ 11دسمبر 2003ء
کا ذکر ہے۔ سہ پہر کے تین بج رہے تھے۔ تھکے ماندے گلی میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ
سب سے چھوٹی بیٹی یمنیٰ گھر کے دروازے پر اپنی تین پہیوں والی سائیکل پر بیٹھی
گویا انتظار کر رہی تھی۔ ہمیں دیکھتے ہی اُس نے گیٹ سے گھر کے اندر کی طرف منہ
ڈالا اور ایک زوردار نعرہ مارا:
’’ابو آگئے!‘‘
اُس کا یہ نعرہ سن کر عمار اور شمامہ بھی گھر سے نکل آئے۔ عمار میاں نے
(جن کی عمر اُس وقت بارہ برس ہو چکی تھی) اپنے مخصوص سنسنی خیز انداز میں خبر دی:
’’ابو! جنھوں نے آپ کا نکاح پڑھایا تھا، اُن
کو ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے‘‘۔
مکمل تحریر >>>
دنیا بھر میں
مسلمانوں کا قتل ِ عام روز ِ ازل سے جاری ہے ۔۔۔۔ شام ، عراق ، یمن ، فلسطین ، برما ، کشمیر
اور افغانستان لہو لہو ہیں مگر پھر بھی مسلمانوں پر ہی دہشتگردی کا لیبل لگایا
جاتا ہے ۔تاریخ شاہد ہے دنیا میں جتنے بھی بڑے بڑے قتل ِ عام ہوئے ہیں ان کے
پیچھے کم از کم مسلمانوں کا ہاتھ نہیں ہے
۔ہم دلیلیں دے دے کر تھک گئے تھے کہ اسلام
امن پسند دین ہے ، پر کوئی مانتا ہی نہیں تھا ۔
۔۔۔۔۔ آسٹریلوی
صلیبی قاتل ” برینٹن ٹیرینٹ“ تمہارا شکریہ کہ تمہاری اس خونخواری نے دنیا کو فکر
کی ایک نئی جہت دی ۔
مکمل تحریر >>>
پاکستان
سمیت دنیا بھر میں” سی پیک“ کی ہا ہا کار
مچی ہے ، تمام پاکستانی مقتدر حلقے ”چین“ کو مائی باپ سمجھ کر
ان کے احسانات کے گن گا گاکر ہلکان ہوئے جارہے ہیں۔ یہ بات تو طے ہے کہ کوئی بھی
ملک کسی بھی ملک سے اپنی مفادات کے بغیر تعاون نہیں کرتا چا ہے وہ
چین پاکستان کا یارانہ ہی کیوں نہ ہو۔چین مسلمانوں کا حمایتی نہیں ہے اگر
ہوتا تو چینی صوبے سنکیانک کے ایغور مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم نہ کرتا،
اصل میں چین کو مستقبل کا معاشی سپر پاور بننا ہے اور وہ خطے میں پاکستان کے بغیر
ممکن نہیں ہے ۔
مکمل تحریر >>>
اقتدار پھولوں کی نہیں کانٹوں کی سیج ہوتا ہے،
اپوزیشن میں بیٹھ کر نعرہ لگانا اور اقتدار میں آکر اصل میں عمل درآمد کروانے
میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شروع سے جو اعتراض مجھے آپ کے حوالےسے موجود تھا اب
وہ اندیشہ نہیں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
مکمل تحریر >>>
ویسے آپس کی بات ہے صدر
پاکستان سید ممنون حسین نے سود جائز کردینے کی اپیل اُن علما ءسے کی ہے۔۔۔
مکمل تحریر >>>
ایک پرائمری اسکول معلمہ(Teacher) نے
کلاس کے بچوں کو کلاس ورک دیا کہ وہ ایک مضمون لکھیں کہ وہ (بچے) کیا چاہتے ہیں کہ
:
"ان کا
خدا ان کے لیے کرے۔"
سب بچوں نے مضمون لکھا وہ تمام بچوں کے مضامین اپنے
گھر پر چیک کرنے لگی اس دوران ایک مضمون نے اس کو آبدیدہ کردیا اور بے اختیاری میں
اس کے آنسو نکل آئے۔
مکمل تحریر >>>
عظیم
ہندوستانی بلے باز“سچن
رمیش ٹنڈولکر” نے1989 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا
آغاز کیا تاہم شاید بہت ہی کم لوگ اس بات سے
واقف ہوں کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ اس سے دو سال قبل ہی کھیل لی تھی۔
لیکن
حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنا پہلا
میچ اپنے ملک ہندوستان کے لیے نہیں بلکہ ہندوستان
کے خلاف پاکستان کی طرف سے کھیلا تھا ۔
مکمل تحریر >>>
صومالیہ کے مشہور شہر موغادیشو
کے ایک پرائمری اسکول میں اساتذہ اور کلرک بڑے تعجب اور حیرت سے اس کی خوبصورت
آواز میں نغمے سن رہے تھے۔ "غضب کی آواز ہے"ایک نے کہا۔ ہیڈ ماسٹر نے
کہا: "اتنی خوبصورت آواز میں نے کبھی نہیں سنی۔ اس کے پا س لحن داؤدی
ہے"
مکمل تحریر >>>
14 فروری کو دُنیا بھر کی طرح ہمارے یہاں بھی پیر ویلن ٹائن علیہ ماعلیہ کا
عرس سراپا قدس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ سچ پوچھیے تو صرف ہمارے یہاں سب سے
زیادہ دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ لہٰذا ہم اس کالم کے ذریعے سے اپنے یہاں اِس
عرس شریف کے دُنیا بھر سے زیادہ کامیاب انعقاد پر اپنی پوری قوم کو تہِ دل سے
مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ’ایں کار از تو آئد و مرداں چنیں کنند‘… بلکہ… ’زناں بھی
چناں کنند‘۔
مکمل تحریر >>>