میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

اپیلِ ممنونہ !!!

ویسے آپس کی بات ہے صدر پاکستان سید ممنون حسین نے سود جائز کردینے کی اپیل اُن علما ءسے کی ہے۔۔۔
جن کی نظر میں حرام نظام میں رہنا کوئی مسئلہ نہیں،

حرام تہذیب کو معمولی سی پریشانی کے بھی بغیر برداشت کرتے رہنا کوئی ایشو نہیں،
جن کی نظر میں باطل کے اقتدار میں تقوی کی آرزو جائز ہے،
جو حدود اللہ کی پارلیمنٹ سے منسوخی پر ایک لفظ کی مذمت نہ کر سکیں، بس 2 نوافل اور بڑھا دیں۔۔
جن کی مساجد اور مدرسے حرام نظام سے کمائی گئی حرام سودی آمدن والے سرمایہ داروں کے پیسےسے بنیں اور چلیں اور ان کو اس پر کوئی افسردگی نہ ہو،
جن لوگوں کی نظر میں بس سود حرام ہے اور صرف اس کے خلاف مظاہرے کرنا ضروری ہے باقی کوئی اور حرام اس قابل نہیں کے اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔ 
جو جزئیات فقہ کی پابندی میں تن من دھن سے لگے ہوئے ہوں مگر عین ان کی کھلی ہوش مند آنکھوں کے سامنے "شرک فی الاقتدار " دھڑلے سے جاری ہو اور وہ مچھر چھان رہے ہوں،
جنہوں  نے ایک خاص شکل وصورت کی پابندی کو پورے دین کا ہم معنی سمجھ لیا ہو، نوافل کی ادائیگی اور مستحبات کا اہتمام ان کا "پورا دین "بن چکا ہو،
وہ علماء بقول شاعر       ؎
بیچ کر تلواریں خرید لئے مصلے تم نے 
عصمتیں لٹتی رہیں اور تم  دعا کرتے رہے

وہ علماء صدر کی اس اپیل پر غور کریں، سوچیں آخر 1000 حرام کام عیں آپ کے علم اور ناک کے نیچے ہورہے ہیں اور آپ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی تو ایک اور سہی ۔۔۔۔
اللہ ہم خطا کاروں کے پردے ڈھکے رکھے کہ ہم برے ضرور،پر باغی نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 مصنف:            خود کلامی ۔۔۔۔ زبیر منصوری، کراچی
حوالہ :               https://www.facebook.com/zmansoori


ادارہ “سنپ” موصوف کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے ۔
یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔]شکریہ [