میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"
Showing posts with label اصلاحی تحریریں. Show all posts
Showing posts with label اصلاحی تحریریں. Show all posts

وہ ہمارے تابوت میں آخری کیل ٹھونک گئے

یہ 11دسمبر 2003ء کا ذکر ہے۔ سہ پہر کے تین بج رہے تھے۔ تھکے ماندے گلی میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ سب سے چھوٹی بیٹی یمنیٰ گھر کے دروازے پر اپنی تین پہیوں والی سائیکل پر بیٹھی گویا انتظار کر رہی تھی۔ ہمیں دیکھتے ہی اُس نے گیٹ سے گھر کے اندر کی طرف منہ ڈالا اور ایک زوردار نعرہ مارا:
’’ابو آگئے!‘‘
اُس کا یہ نعرہ سن کر عمار اور شمامہ بھی گھر سے نکل آئے۔ عمار میاں نے (جن کی عمر اُس وقت بارہ برس ہو چکی تھی) اپنے مخصوص سنسنی خیز انداز میں خبر دی:
’’ابو! جنھوں نے آپ کا نکاح پڑھایا تھا، اُن کو ہارٹ اٹیک ہوگیا ہے‘‘۔
مکمل تحریر >>>

ذہنی مریض

 جن لوگوں نے نیویارک کے ٹاورز سے جہاز ٹکرائےتھے اگر وہ بھی” ذہنی مریض “ ڈکلیئر ہوجاتے تو افغانستان میں لاکھوں جانیں بچ جاتیں لیکن کیا کیا جائے بش جونیئر نے جلد بازی میں کروسیڈ وار ( صلیبی جنگ ) شروع کردی تھی ۔
مکمل  رپورٹ پڑھنے کےلیے ”یہاں“ کلک کیجیے
مکمل تحریر >>>

خان صاحب ذرا سنبھل کر ۔۔۔ !!!

 اقتدار پھولوں کی نہیں کانٹوں کی سیج ہوتا ہے، اپوزیشن میں بیٹھ کر نعرہ لگانا اور اقتدار میں آکر اصل میں عمل درآمد کروانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شروع سے جو اعتراض مجھے آپ کے حوالےسے موجود تھا اب وہ اندیشہ نہیں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
مکمل تحریر >>>

اپیلِ ممنونہ !!!

ویسے آپس کی بات ہے صدر پاکستان سید ممنون حسین نے سود جائز کردینے کی اپیل اُن علما ءسے کی ہے۔۔۔
مکمل تحریر >>>

اے خدا ! مجھے ٹی وی بنادے !!!


 ایک پرائمری اسکول معلمہ(Teacher) نے کلاس کے بچوں کو کلاس ورک دیا کہ وہ ایک مضمون لکھیں کہ وہ (بچے) کیا چاہتے ہیں کہ :
"ان کا خدا ان کے لیے کرے۔"
سب بچوں نے مضمون لکھا وہ تمام بچوں کے مضامین اپنے گھر پر چیک کرنے لگی اس دوران ایک مضمون نے اس کو آبدیدہ کردیا اور بے اختیاری میں اس کے آنسو نکل آئے۔
مکمل تحریر >>>

نائٹ کلب سے خانہ کعبہ تک !!!

صومالیہ کے مشہور شہر موغادیشو کے ایک پرائمری اسکول میں اساتذہ اور کلرک بڑے تعجب اور حیرت سے اس کی خوبصورت آواز میں نغمے سن رہے تھے۔ "غضب کی آواز ہے"ایک نے کہا۔ ہیڈ ماسٹر نے کہا: "اتنی خوبصورت آواز میں نے کبھی نہیں سنی۔ اس کے پا س لحن داؤدی ہے"
مکمل تحریر >>>

پیر ویلن ٹائن کی کرامات !!!


14 فروری کو دُنیا بھر کی طرح ہمارے یہاں بھی پیر ویلن ٹائن علیہ ماعلیہ کا عرس سراپا قدس بڑی دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ سچ پوچھیے تو صرف ہمارے یہاں سب سے زیادہ دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ لہٰذا ہم اس کالم کے ذریعے سے اپنے یہاں اِس عرس شریف کے دُنیا بھر سے زیادہ کامیاب انعقاد پر اپنی پوری قوم کو تہِ دل سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ’ایں کار از تو آئد و مرداں چنیں کنند‘… بلکہ… ’زناں بھی چناں کنند‘۔
مکمل تحریر >>>

جاؤ میں نے تمہیں معاف کیا!!!

رات دیر سے سونے کے باوجود آج صبح جلد آنکھ کھل گئی ۔ کھل کیا گئی کھولنا پڑگئی۔میسج کی ٹوں ٹوں نے پریشان سا کردیا جب موبائل فون چیک کیا تو 45 میسج آئے ہوئے تھے۔
مکمل تحریر >>>

اسلامی تاریخ کے دو گورنر!


قومیں اپنے افکار کی بنا پر دنیا میں عروج پاتی ہیں۔ تاریخ میں کسی ایسی قوم کا ذکر نہیں جس نے اپنے اسلاف، اقدار یا دیانت کے بغیر مقام پایا ہو۔ آج کے ملکی حالات دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے۔ اگر ہم نے اپنے حالات کو ٹھیک نہ کیا تو خدانخواستہ بقول علامہ اقبال ’’ہماری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں‘‘
مکمل تحریر >>>

قائد اعظم کا سیاسی مؤقف!

آج کی صورتِ حال میں ہمارے لیے قائداعظم کی دو بنیادی حیثیتیں ہیں۔ ایک تو سیاسی رہنما کی اور دوسری اس شخصیت کی جس نے برصغیر میں مسلمانوں کی پوری تاریخ اور ان کے تہذیبی حاصلات کے لیے ایک ایسا جغرافیائی فریم فراہم کیا جس میں برصغیرمیں مسلم تہذیب اپنی مرکزی حیثیت میں قائم ہوسکے اور اس طرح عالمگیر اسلامی تہذیب کا مرجع بن سکے۔
مکمل تحریر >>>

ڈولی کھاتا مندر کا انہدام!


سولجر بازارکے علاقے ” ڈولی کھاتا“ میں مندر کا انہدام۔ہندو برادری کی جانب سے مذمت اور احتجاج۔
 صدرپاکستان نے رپورٹ طلب کرلی۔ 

یکم دسمبر 2012ء، بروز ہفتہ کو ہونے والی اس کارروائی کی خبر جب پاکستانی اخبارات نے اگلے روز شائع کی تو ایک ہنگامہ اُٹھ کھڑا ہوا۔ ہندوستانی اخبارات نے بھی اس خبر کو مرچ مصالحہ لگاکر بیان کیا۔ نتیجتاً ایک بار پھر یہ کہا جانے لگا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جاتا ہے اور پاکستان ہندوؤں کے لیے غیرمحفوظ ہے۔
مکمل تحریر >>>

عشقِ ممنوع !!!

 ”عشق ممنوع“ کی ترکیب میری سمجھ میں نہیں آئی۔ عشق تو کبھی ممنوع نہیں ہوتا۔ عشق سے منع کرنے والے تھک گئے مگر یہ جذبہ زندہ ہے۔ میں اس حوالے سے پابندیوں کا قائل نہیں۔ عشق تو زندگی میں گھلا ملا ہے۔ دنیا میں معرکہ آرائیوں اور کامیابیوں کی جو کہانی ہے۔ وہ عشق کے جذبے کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتی۔ مقصد اور مشن کی تکمیل کے لئے عشق لازمی ہے۔ عشق ایک انسان کو دوسرے انسان بلکہ انسانوں سے ہوتا ہے۔ عشق مرد کا عورت سے اور عورت کا مرد سے بھی ٹھیک ہے۔ مگر عشق کے معاملے میں وقار اور اعتبار نہ ہو تو وہ کچھ اور چیز ہوتی ہے۔
مکمل تحریر >>>

نرالا ملک !!!

پاکستان واحد نظریاتی مملکت ہے جسے دستوری جدوجہد اور جمہوری طریقوں سے حاصل کیا گیا تھا موجودہ یہودی ریاست اسرائیل بھی گرچہ نظریاتی مملکت ہے مگر اسے آئینی طور طریقوں سے نہیں بلکہ چالبازیوں اور ظلم و تشدد سے حاصل کیا گیا تھا۔
مکمل تحریر >>>

کاش میں “خدا”ہوتی !!!

مضمون کا عنوان پڑھ کر آپ حیران ضرور ہوئے ہوں گے کہ عجیب بے تکا سا گستاخانہ عنوان ہے، لیکن تھوڑا سا تحمل اور برداشت سے کام لیں کیوں کہ اگر عنوان پڑھ کر ہی آپ دلبرداشتہ ہو جائیں گے توباقی سارا مضمون ادھورا رہ جائے ،  تو دل پر ہاتھ رکھ کر”استغفار“اور” نعوذ باﷲ“ کی تسبیح کا ورد کرتے ہوئے مضمون کو پڑھنا شروع کریں،
مکمل تحریر >>>

نیپالی فنکارہ”پوجا لاما“ کا قبول اسلام

اسلام بہت عظیم دین ہے: 
آمنہ فاروقی (پوجا  لاما)   کا انٹرویو

نیپال کی مشہور اداکارہ، ماڈل اور گلو کارہ 28 سالہ پوجا لاما نے چند ماہ قبل اسلام قبول کر کے بدھ سماج کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ بدھ مت خاندان میں پرورش و پرداخت پانے والی پوجا نے دبئی و قطر کے ایک مختصر دورے سے لوٹنے کے بعد کھٹمنڈو میں اپنے اسلام کا اعلان کیا، ان کا اسلامی نام ”آمنہ فاروقی “تجویز کیا گیا تھا۔
مکمل تحریر >>>

* اَنَا مَدِیْنَۃُ الْعِلْمِ: من گھڑت حدیث*

سعودی عرب کے مشہور مفتی اعظم  شیخ عبداللہ بن البازکی تحقیق اورفیصلہ کہ حدیث أنامدینۃالعلم وعلی بابھا،حدیث نہیں کسی کاگھڑاہوا قول ہے۔
مکمل تحریر >>>

:::ملاّ کا احسان عظیم:::

سنگلاخ پہاڑیوں اور خاردار جنگل میں گھرا ہوا ایک چھوٹا سا گاؤں تھا، جس میں مسلمانوں کے بیس پچیس گھر آباد تھے۔ ان کی معاشرت، ہندوانہ اثرات میں اس درجہ ڈوبی ہوئی تھی کہ رومیش علی، صفدر پانڈے، محمود مہنتی، کلثوم دیوی اور پر بھادئی جیسے نام رکھنے کا رواج عام تھا۔

مکمل تحریر >>>

ارفع کریم رندھاوا

الوداع !!! اے فخر پاکستان
الوداع!!! اے مثبت چہرہ پاکستان
پاکستان کے نوجوان صلاحیت کاروں میں ایک نام کم عمر ترین مائیکروسافٹ پروفیشنل ارفع کریم رندھاواکابھی تھا۔
مکمل تحریر >>>

انقلاب کیوں آئے؟؟؟

بہت سا رے سوالات کا ایک جواب دینا کتنا مشکل ہو تا ہے؟ عام زندگی میں اکثر ایسی کیفیت ہو جا تی ہے، میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا لیکن اس منظر میں مجھے اپنے بہت سارے سوالوں ،بلکہ الجھنوں کا سببب پتا چل گیا، ایک گرہ تھی جو کھل گئی ،
مکمل تحریر >>>

بیوی کا عاشق(حصہ دوم)

ایک شوہر کا اپنی بیوی کو خراج تحسین
یہ1997 اکتوبر کی آخر ی رات تھی ۔جوں جوں رات بیت رہی تھی اس کی بے کلی اور بے قراری میں اضافہ ہوتاجا رہا تھا۔ وہ کبھی بیٹھ جاتی اور کبھی ادھر ادھر گھومنے لگتی ۔ اسے طرح طرح کے اندیشے اور خیال آر ہے تھے۔ اس کا دلِ مضطرب مسلسل دعا میں مصروف تھا۔
مکمل تحریر >>>