میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

عشقِ ممنوع !!!

 عشق ممنوع“ کی ترکیب میری سمجھ میں نہیں آئی۔ عشق تو کبھی ممنوع نہیں ہوتا۔ عشق سے منع کرنے والے تھک گئے مگر یہ جذبہ زندہ ہے۔ میں اس حوالے سے پابندیوں کا قائل نہیں۔ عشق تو زندگی میں گھلا ملا ہے۔ دنیا میں معرکہ آرائیوں اور کامیابیوں کی جو کہانی ہے۔ وہ عشق کے جذبے کے بغیر مکمل ہی نہیں ہوتی۔ مقصد اور مشن کی تکمیل کے لئے عشق لازمی ہے۔ عشق ایک انسان کو دوسرے انسان بلکہ انسانوں سے ہوتا ہے۔ عشق مرد کا عورت سے اور عورت کا مرد سے بھی ٹھیک ہے۔ مگر عشق کے معاملے میں وقار اور اعتبار نہ ہو تو وہ کچھ اور چیز ہوتی ہے۔
مکمل تحریر >>>

پاکستان کا مطلب کیا؟ ذرا سوچیے!

آج کل ایک ٹی وی پر ایک جملہ بار بار سنایا جارہا ہے بالکل اسی طرح جس طرح کسی زمانے میں حدود آرڈیننس کے خلاف سنایا جارہا تھا۔ ’’ذرا سوچیے‘‘ اور اس سے پہلے کچھ اور کہا اور سنایا جاتا تھا اب کہا جاتا ہے اور پڑھنے لکھنے کے سوا پاکستان کا مطلب کیا۔ پاکستانی قوم نے قیام پاکستان سے پہلے اور اس کے بعد 60 برس تو یہی سبق سنا اور پڑھا ہے کہ پاکستان کا مطلب کیا لاالہٰ الا اللہ لیکن اب بتایا جارہا ہے کہ پاکستان کا مطلب بس صرف پڑھنا لکھنا ہے۔ گویا یہ براہ راست نظریہ پاکستان پر حملہ ہے۔
مکمل تحریر >>>

سقوط ڈھاکا!! قومی تاریخ کا سیاہ باب

قائداعظم کی وفات کے بعد خواجہ ناظم الدین کو جو قائد کے ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور جن کا تعلق اُس وقت کے مشرقی پاکستان سے تھا، ملک کا گورنر جنرل مقرر کیا گیا۔ لیکن لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد ان کو ملک کا وزیراعظم اور غلام محمد کو جن کا تعلق سول بیوروکریسی سے تھا، گورنر جنرل مقرر کردیا گیا۔
مکمل تحریر >>>

یہودیوں کا ”جشن چنوکاہ“ !!!

دنیا میں سب سے پہلے وحدانیت کا اعلان کرنے والے حضرت ابراہیم علیہ السلام تھے انہوں نے بلاحجت اللہ کے ہر حکم پر من و عن عمل کیا، ہجرت کا حکم ملا تو مال و متاع چھوڑ کر نمرود کی سرزمین میں داخل ہوگئے، دربار میں طلبی ہوئی ،جا پہنچے اور نمرود کے جادوگروں سے مقابلہ کیا۔ اللہ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو آنے والے پیغمبروں کا باپ قرار دیا، سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہو جانے کا حکم دیا، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دو عدد نرینہ اولادوں سے دنیا اور کائنات میں وحدانیت کا پیغام پنچایا، حضرت اسماعیل کو حکم الہٰی کے مطابق ان کی والدہ ماجدہ حضرت حاجرہ کے ساتھ عبرستان کے صحرا میں چھوڑ دیا، آگے چل کر سرور کونین حضرت محمد ﷺ نے اللہ کے آخری نبی کی حیثیت سے 23 سال کے دورانیہ میں قرآن حکیم کا نزول دیکھا۔ 
مکمل تحریر >>>

بلڈنگ واٹ مہم !!!


گیارہ  سال پہلے ستمبر کی گیارہ تاریخ کو نیویارک کے ٹریڈ ٹاورز کی پر اسرار تباہی کے خوفناک واقعے نے دنیا کو جس طرح درہم برہم کر دیا وہ محتاج وضاحت نہیں۔اس واردات کے بعد کسی ثبوت وجواز کے بغیرسپر پاور کا غیظ و غضب دنیا کے سب سے مفلوک الحال ملک افغانستان پر ٹوٹا اور بعد میں عراق کو بھی اسی بہانے برباد کر دیا گیا جبکہ پوری دنیا میں مسلمانوں اور اسلام کو دہشت گردی کا ہم معنی بنادیا گیا۔
مکمل تحریر >>>

امریکی گورباچوف !!!


جب سے امریکا کی بیس ریاستوں کے شہریوں نے امریکا سے علیحدگی کے لیے عدالت میں درخواست جمع کرائی ہے تو یہ سوال زباں زد خاص و عام ہے کہ کیا امریکا بھی سوویت یونین کے انجام سے دور چار ہوجائے گا؟کیا اوباما امریکا کے گورباچوف ثابت ہوں گے؟امریکا کا المیہ یہ ہے کہ ریڈ انڈینز کے اس ملک پر یورپی گوروں نے غلبہ قائم کیے رکھا اور اس غلبے کے بعد فرزندان زمین یعنی سیاہ فام زیردست اور دوسرے درجے کے شہری ہو کر رہ گئے جبکہ آباد کار گورے برتر اور خطے کے مالک و مختار بن بیٹھے۔
مکمل تحریر >>>

نرالا ملک !!!

پاکستان واحد نظریاتی مملکت ہے جسے دستوری جدوجہد اور جمہوری طریقوں سے حاصل کیا گیا تھا موجودہ یہودی ریاست اسرائیل بھی گرچہ نظریاتی مملکت ہے مگر اسے آئینی طور طریقوں سے نہیں بلکہ چالبازیوں اور ظلم و تشدد سے حاصل کیا گیا تھا۔
مکمل تحریر >>>

کاش میں “خدا”ہوتی !!!

مضمون کا عنوان پڑھ کر آپ حیران ضرور ہوئے ہوں گے کہ عجیب بے تکا سا گستاخانہ عنوان ہے، لیکن تھوڑا سا تحمل اور برداشت سے کام لیں کیوں کہ اگر عنوان پڑھ کر ہی آپ دلبرداشتہ ہو جائیں گے توباقی سارا مضمون ادھورا رہ جائے ،  تو دل پر ہاتھ رکھ کر”استغفار“اور” نعوذ باﷲ“ کی تسبیح کا ورد کرتے ہوئے مضمون کو پڑھنا شروع کریں،
مکمل تحریر >>>

نیپالی فنکارہ”پوجا لاما“ کا قبول اسلام

اسلام بہت عظیم دین ہے: 
آمنہ فاروقی (پوجا  لاما)   کا انٹرویو

نیپال کی مشہور اداکارہ، ماڈل اور گلو کارہ 28 سالہ پوجا لاما نے چند ماہ قبل اسلام قبول کر کے بدھ سماج کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ بدھ مت خاندان میں پرورش و پرداخت پانے والی پوجا نے دبئی و قطر کے ایک مختصر دورے سے لوٹنے کے بعد کھٹمنڈو میں اپنے اسلام کا اعلان کیا، ان کا اسلامی نام ”آمنہ فاروقی “تجویز کیا گیا تھا۔
مکمل تحریر >>>

آوے کا آوا نشے میں ہے!

ہمارے ایک قاری نے ہمیں ایک’’ برق نامہ‘‘بھیجا ہے، جس میں اُنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی میں آج کل ایک نیا محاورہ رائج ہوگیا ہے:’’بھتہ خور مچائے شور‘‘۔اُن کا کہنا ہے کہ شور مچانے والے ’’اصلاح، اصلاح‘‘ اور ’’انقلاب، انقلاب‘‘ کا شور مچاکر جس طرح ملک کی تمام سیاسی طاقتوں کوبلیک میل کررہے ہیں اورانتخابی میدان میں جس انداز سے اُنہیں برسوں سے اپنا یرغمال بنائے ہوئے ہیں،
مکمل تحریر >>>