میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

اسلامک

قرآن و حدیث سیکشن

خزائن الہدایت : : ڈیجیٹل قرآن کریم


ویسے تو آپ کو انٹرنیٹ پر کئی ویب سائٹز و سافٹویئر استعمال کرنے کا اتفاق ہوا ہوگا، جن میں سے اکثریت میں یا تو رسم الخط برّصغیری نہیں ہوتا، یا تلاوت موجود نہیں ہوتی، یا ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزائن العرفان نہیں ہوتیں یا سرچ آپشن میں مسائل درپیش آتے ہیں۔ ہمارے سافٹویئر میں ہم ہر ممکنہ سہولت کی دستیابی کا دعویٰ نہیں کرتے مگر امید ہے اس کو استعمال کرتے ہوئے آپ کو دلی طمانیت محسوس ہوگی۔ خزائن الہدایت میں عربی متن پاک و ہند اور دنیا کے کئی ممالک میں مروجہ برصغیری رسم الخط میں انتہائی احتیاط سے لکھا گیا ہے، جسے لکھنے کے بعد متعدد بار حفاظِ کرام اور ماہرینِ علمِ تجوید نے موجودہ نسخوں اور تجویدی قواعد کو مدّنظر رکھتے ہوئے باریک بینی سے چیک کیا ہے اور ممکنہ حد تک متن کو اغلاط سے پاک کرنے کے لیئے رہنمائی فرمائی ہے۔ اس متن کی خصوصیت ہے کہ اسے ماہرینِ کمپیوٹر نے الفاظوں، حروفوں، اعراب و علامات وغیرہ کی گنتی، سرچنگ اور دیگر سہولیاتِ خزائن الہدایت کے لحاظ سے پرکھا ہے، انشاء اللّہ تعالی تحقیق و اشاعتِ قرآن سے تعلق رکھنے والے افراد اس متن میں کئی خصوصیات پائے گے۔
تلاوتِ قرآنی کی سماعت کے لیئے دو مشہور قاریوں کی قرأت کو اس سافٹویئر میں شامل کیا گیا ہے۔ قاری عبد الباسط عبد الصمد کی قرأت تسلسل کے ساتھ سماعت کے لیئے موضوع جبکہ قاری ابو بکر الشاتری کی قرأت ایک ایک آیت کی علیحدہ سماعت کو مدّنظر رکھ کر شامل کی گئی ہیں۔ قرأتِ قاری عبد الباسط عبد الصمد کو مکمل چیک کیا گیا ہے، جس میں سورہ العمران کی آیت نمبر 68 میں کچھ فنی مسائل ہیں، باقی پورے قرآنِ کریم کی تلاوت میں کوئی مسئلہ نہیں پایا گیا۔ قاری ابو بکر الشاتری کی تلاوت ہمیں ایک قابلِ اعتبار ادارہ سے فراہم ہوئی ہے اس لیئے اسے سرسری طور پر چیک کیا گیا ہے اور چند فنی مسائل کو دور کر دیا گیا ہے۔
ترجمہ کنزالایمان کو بھی مکمل پروف ریڈنگ کی گئی ہے، کنزالایمان کے اس متن میں کئی خصوصیات ہیں مثلًا تفسیری حاشیہ کو ایک اسٹینڈرڈ پر لکھا گیا ہے جس کے مدد سے متن میں سے حاشیہ کو نمایاں کیا گیا ہے، مزید تمام الفاظوں کو نہایت بارک بینی سے چیک کیا گیا ہے کہ کئی ایک ہی الفاظ مختلف ہجے سے لکھا نہ رہ جائے ہر عددی الفاظ کے آگے قوسین میں حسابی عدد مثلاً ﴿ایک (۱)، دو (۲)۔۔۔﴾ لکھے گئے ہیں۔ تمام متن میں پیچیدہ الفاظ مثلاً جا رہے، جا سکتا، چھپا رہے۔۔۔ کو سپیس دے کر لکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس متن میں دیگر کئی چھوٹی بڑی خصوصیات ہیں جس کی بدولت آپ اس متن کو بھروسے کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔