میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

خان صاحب ذرا سنبھل کر ۔۔۔ !!!

 اقتدار پھولوں کی نہیں کانٹوں کی سیج ہوتا ہے، اپوزیشن میں بیٹھ کر نعرہ لگانا اور اقتدار میں آکر اصل میں عمل درآمد کروانے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ شروع سے جو اعتراض مجھے آپ کے حوالےسے موجود تھا اب وہ اندیشہ نہیں حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے۔
یعنی وہی بات کہ جیسے قائد اعظم ؒ کے صاف ستھرا ہونے کے باوجود ان کے ساتھ نیک صالح با صلاحیت اور موثر ٹیم نا
ہونے کے باعث پاکستان ابتدا ہی سے مسائل میں گھر گیا تھا اسی طرح آپ نے اپنے گرد جو افراد جمع کیے ہیں وہ وہی کریں گے جو ان کی فطرت ہے۔ یہ افراد گاہے بگاہے آپ کو مشکلات میں ڈالتے رہیں گے:
... ...چاہے کراچی میں کسی کا چماٹ ہو یا عامر لیاقت کی بکواس ہو،
.. ... پنجاب کے کسی افسرکا ٹرانسفر ہو یا VIP کلچر کے باعث کسی بچی کی لاش ہو،
... ... وزیر ریلوے کی عوام کو دھتکار ہو، 
...... پچپن روپے فی کلومیٹر کی پرواز ہو،
...... تھانوں کی سوغات ہو (کئی MNAs اور MPAs کا اشتہاری یا جرم میں ملوث ہونا)
... ... انٹر تک پڑھا وزیر (اب گورنر) ہو۔
 ... ... تحریک انصاف کی وزارت ِانصاف کسی کے نام ہو ۔

لہذا خان صاحب ذرا سنبھل کر ۔۔۔ !!!

 آپ کو اپنے ساتھ کسی بھی مخلوق سے ڈرے بغیر امانت اور دیانت دار افراد کو اکھٹا کرنا ہوگا۔ ورنہ آپ کا نام بھی تاریخ کی کتاب میں کالی سیاہی سے درج ہوجائے گا۔ 
 مجھےاشتیاق ہےکہ لیڈرشپ ٹرینگزمیں اپنے بتائے جانے والے اس جملے کو حقیقت کا روپ ڈھالتے دیکھوں کہ اگر ایک شیر کو گیدڑوں کو سپہ سالار بنادیا جائے تو وہ انہیں بھی شیر بنا دیتا ہے۔
مگر
 
خاکم بدہن اگر ایسا نا ہوا تو یہ پاکستانی قوم کےشیر اسی قول کے باقی حصہ کو سچ سمجھنے لگیں گےکہ اگر ایک گیدڑ کو شیروں کا لیڈر بنادیا جائے تو وہ شیروں کو بھی گیدڑ بنا دیتا ہے۔

 میں آپ کی عزت اس لیے بھی کرتا ہوں کہ پاکستانی قوم اور بالخصوص یوتھ نے آپ کو مینڈیٹ دیا ہے مگر اب یہ اسی یوتھ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ آپ اور آپ کی ٹیم کو صراط مستقیم پر رکھے۔

تبدیلی یقینا ً چند دنوں کا کھیل نہیں اور آپ کو ٹائم بھی ملنا چاہیے.
.
 
میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو وہ عینک (بصیرت) عطا فرمائے جس سے آپ کھرے اور کھوٹے کی پہچان کر سکیں۔
 مصنف:            معروف بن رؤف، کراچی
حوالہ :               https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10215353814856283&set=a.1667187837234&type=3


ادارہ ”سنپ“ موصوف کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے ۔
یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔]شکریہ [