میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

چوری کرنا جائز ہے ۔


پاکستانی عوام آج کل بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بے حال ہے ۔
اور
اس میں  سوچی سمجھی سازش کی بو آرہی ہے ۔

حالانکہ 
چین اور ایران سستی بجلی مہیا کرنے کو تیار ہیں
مگر
عالمی استعماری طاقتیں ایسے کسی بھی معاہدے کے درپے ہیں جس سے پاکستان ، اسلامی ممالک اور چین کو فائدہ ہوسکے اور خطے میں چین کی بالادستی قائم ہو سکے ۔
ان حالات میں ۔۔۔
فمن اضطر غیر باغ ولا عاد فلا اثم علیہ ۔(القرآن)
ترجمہ : پس جو شخص اضطراری حالت میں اپنی ضرورت کے مطابق اور سر کشی کیے بغیر  حرام چیز کھاتا ہے ،پس اس پر کوئی گناہ نہیں ہے ۔
مزید یہ کہ :
حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ایک مجبور مقہور اور بھوک سے تنگ شخص نے بیت المال میں چوری کی تاکہ اس سے اہل خانہ کی کفالت کر سکے ۔
اسی اثناء میں وہ شخص پکڑا گیا تو اس سے دریافت کیا گیا کہ اس نے کیوں کیا ۔
اس کے جواب پر خلیفہ وقت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اسے  چوری کی سزا(ہاتھ کاٹنا)بھی نہ دی اور اسے یہ کہہ کر چھوڑ دیا  کہ فرات کنارے بھی اگر کوئی شخص بھوکا   سوگیا تو کل قیامت کے روز عمرفاروق سے اس کا حساب و کتاب ہوگا۔

قرآن کے اس طرز کے رخصت اور آثار صحابہ رضی اللہ عنہ کو مدنظر رکھ کر ان حالات میں  "بجلی چوری کرنا "جائز  ہے ۔

اس لیے
حکمرانوں کے سدھار تک
سستی بجلی کی دستیابی تک
آئی ایم ایف کی اسلام دشمن پالیسیوں کو ترک کرنے تک
اپنے تمام بجلی کے بل کا بائیکاٹ کیجیے
اور
ضرورت کے مطابق بجلی چوری کیجیے ، اس میں گناہ نہیں ہے ۔
****************************************
کے ای ایس سی با ضمیر کارٹونسٹ کی نظر میں




















مصنف  :  ابن ساحل  ،   بہ کی بورڈ خود ۔(کراچی)
ہماری مزدوری صرف ایک تبصرہ ۔[شکریہ]


مزدور کی مزدوری "پسینہ"خشک ہونے سے پہلے ۔