دنیا میں سافٹ وئیر کی سب سے بڑی کمپنی”مائیکروسافٹ کارپوریشن“ کے مالک”بل گیٹس(Bill Gates)“ شاید دنیا میں سب سے زیادہ جنک میل حاصل کرنے والے شخص بھی ہیں۔
اس حقیقت کے باوجود کہ اُن کی کمپنی کا پورا ایک ڈیپارٹمنٹ ان کے ای میل پیغامات کو فلٹر کرنے کے لیے موجود ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مالک ”بل گیٹس“ کو روزانہ تقریبا چار ملین ای میل پیغامات ملتے ہیں ۔
مائیکرو سافٹ کے چیف ایگزیکٹیو اسٹیو بالمر(Steve Ballmer) کا کہنا ہےکہ :” مسٹر گیٹس کو دنیا میں سب سے زیادہ ای میل پیغامات ملتے ہیں،جن میں سے بیشتر کا تعلق چیزیں اور خدمات بیچنے سے ہوتا ہے۔ جنسی قوت بڑھانے والی دوائیوں سے لے کر مختلف طرح کے قرضوں تک۔“
اسٹیو بالمر کا کہنا ہے کہ:”اتنی زیادہ ای میل ملنے کی وجہ شاید یہ ہے کہ مسٹر گیٹس جہاں پر بھی خطاب کرتے ہیں وہ اپنی تقریر کے دوران اپنا ای میل ایڈریس دے دیتے ہیں۔“
ادارہ ”سنپ “بھی یہاں بل گیٹس کا ذاتی ای میل ایڈریس شایع کر رہا ہے :
(خیال رہے کہ :”تنگ آمد بہ جنگ آمد“)
بہ اقتباس : نیٹ نیوز
انتخاب /ترتیب : ابن ساحل ۔(بہ کی بورڈ خود)