پی ایچ ڈی (منافقت )اسپین
رمضان کے شروع ہونے سے پہلے میرے دماغ میں جو بلاگی مواد آرہا تھا رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اڑ گیا ، رمضان کی آمد میں میرے دماغ میں کھلبلی ہونے لگی کہ رمضان کیسے گزرتا ہے ، مساجد کی رونقیں اور کچھ رمضان میں اپنے شب و روز کے بارے میں لکھنا چاہیے ۔ لیکن رمضان جہاں برکتیں لاتا ہے وہیں مصروفیات میں اضافہ بھی ہو جاتا ہے لہذا باوجود خواہش کے میں کچھ لکھ نہ سکا ۔ کچھ دن سے عامر لیاقت (منافقِ اعظم )کی ویڈیو پر شور مچ رہا ہے ،
گو کہ اس پر لکھنا نہیں چاہتا تھا کہ سب واضح ہے میرا مؤقف ڈاکوٹر عامر لیاقت کے جاہلانہ قسم کے رسپانس جس میں" کٹ ٹو لٹ" جیسی کمالیاتی قسم کی اصطلاحات استعمال ہوئی تھی جس کے باوجود بھی کچھ لکھنے کو دل نہ چاہا ، لیکن ایک دو دوستوں کی وال پر ایکسپریس میں کسی عامر لیاقت کے "پنکھے" کے مضمون کا ٹکڑا پھیلتا ہوا دیکھا ، جس میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے ساتھ یہ سب اس وجہ سے ہوا کہ اس نے "موٹے بھائی/ کالے بھائی" کی شان میں گستاخی کر دی تھی ۔
میں جیسا کہ پہلے لکھ چکا ہوں کہ کافی مصروف رہتا ہوں اسی لیے زیادہ کچھ لکھنا نہیں چاہتا صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری عوام میڈیا کی ترقی کے باوجود بھی نہ صرف معلومات کے ملنے میں کافی پیچھے ہے بلکہ ملنے والی معلومات پر کسی شخصیت کے بارے میں حقیقت پر مبنی مؤقف اپنانے میں بھی کافی پیچھے ہے ۔عامر لیاقت کی جعلی ڈگریوں کی کہانی چلی ہے ، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ اس پر عرصہ پہلے روزنامہ امت کراچی اپنی رپورٹ لکھ چکا تھا ۔خیر جو دوسری نئی ویڈیو ہے اس کے آخر میں اس کی صحابہ کی شان میں گستاخی والی ویڈیو کا کلپ ہے وہ ویڈیو بھی 2008میں آچکی تھی ، لیکن ایک تو جیو ٹی وی نے اس کی "ڈرٹی ایس" کاپی رائٹ کلیم کر کے بچائی اور دوسرا ہماری عوام نے فرقہ واریت کی وجہ سے اس کو رونق نہیں بخشی ۔ اب یہ ویڈیو گو کہ پہلی والی سے کم درجہ کی فحش ہے لیکن چونکہ اس میں بقول ان کے فرقہ واریت کم پائی جاتی ہے لہذا اس پر خوب شور مچا۔
لیکن ہمیشہ کی طرح منافق اعظم نے عوام کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کولا پلانا شروع کر دی ہے اور معافی کے ڈرامے کرنے شروع کر دیے ہیں ، میں اس کی معافیوں کا پردہ چاک کرنے کے لیے اس کا ایک یوٹیوبی پیغام جو2008 میں ایک شخص کو بھیجا گیا تھا جس نے وہ ویڈیو جس میں اس نے صحابہ کی گستاخی کی ہے یوٹیوب پر لگائی تھی ۔ اس پیغام میں عامر لیاقت اس کو بتا رہا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے لوگ پاکستان میں اس کے مخالف ہو گئے ہیں اور چونکہ پاکستان میں "شدت پسند لوگ" بھی بہت ہیں لہٰذا وہ ڈر کی وجہ سے اس ویڈیو کو ہٹوانا چاہتا ہے ، اس کے ساتھ ہی منافقِ اعظم نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر وہ شخص یہ چاہتا ہے کہ عامر لیاقت اسی طرح اہل بیت کی عظمت کا گن گاتا رہے تو اس ویڈیو کو ہٹا دے یعنی منافقِ اعظم کے خیال میں صحابہ اور شیخینؓ پر بکواس کرنا اہل بیت کے گُن گانا ہے ۔
اس سے زیادہ میں کچھ کہنا نہیں چاہتا کیونکہ کچھ جہالت کے ماروں کو اس کے ماتھے پر ابھی بھی ولایت کی مُہر نظر آتی ہے ۔ اگر کسی کو شوق ہوا تو اس موضوع پر میں اس کا اور بھی شوق پورا کروں گا ۔ بلکہ میری طرف سے اس کو دعوتِ مبارزت سمجھا جائے ۔
اب سب بتاؤکیسا دیا میں نے ؟؟؟؟
مصنف : انکل ٹام ۔
(http://uncletom2.blogspot.com/2011/08/blog-post_19.html)
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]