مولانا الطاف حسین حالی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی نظم ”کلمہ گو مشرک“میں حالیہ دور کے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔مسلمانوں کو آئینہ دکھا کر انہیں یہ احساس دلانے کی کوشش کی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے زعم میں شاداں اور فرحاں ہوں کہ ہمارے تمام اعمال صالح ہیں اور جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین کے مستحق ہیں اور وقت آنے پر پتہ چلے کہ جنت کی خوشبو بھی میسر نہیں ۔۔۔۔حالاں کہ جنت الفردوس کی خوشبو میلوں کی مسافتوں سے محسوس کی جا سکے گی۔۔۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب بحیثیتمسلمان اپنا اپنا جائزہ خود لیں کہ ہم کہا ں کھڑے ہیں اور آخرت میں ہمیں کیا ملنے والا ہے :
انتخاب /ترتیب : ابن ساحل ۔(بہ کی بورڈ خود)