میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

خوشخبری ٹویٹر کا ترجمہ شروع ہوگیا ہے۔

اگرچہ گزشتہ دو سالوں میں ٹویٹر کا استعمال پوری دنیا میں کافی بڑھا ہے تاہم

اگرچہ گزشتہ دو سالوں میں ٹویٹر کا استعمال پوری دنیا میں کافی بڑھا ہے تاہم ترجمہ کے معاملے میں یہ اب بھی کافی پیچھے ہے اور اس حوالے سے ٹویٹر نے کافی دیر کردی ہے، ابھی تک یہ صرف انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ایطالوی، جاپانی، کوری اور ہسپانوی زبانوں تک ہی محدود ہے۔.
ٹویٹر اور اس کے اطلاقیوں کے ترجمہ کے عمل کو تیز تر کرنے کے لیے ٹویٹر نے ایک مرکز ترجمہ جاری کیا ہے۔
جس کےذریعے صارفین ٹویٹر اور اس کے اطلاقیوں کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کر سکیں گے، تاہم بری خبر یہ ہے کہ ترجمہ صرف چند زبانوں تک ہی محدود ہے جن میں نا تو اردو ہے اور نا ہی عربی، اگر آپ کو ٹویٹر کے اردو ترجمہ میں دلچسبی ہو تو آپ یہاں دستک دے سکتے ہیں۔
شاید کہ اتر جائے ٹویٹر کے دل میں تری بات