(سنپ رپورٹ:میامی /امریکا)
کچھ دنوں پہلے کی بات ہے ایک آدمی گھر میں موبائل چارج کر رہا تھا۔اسی اثناء میں موبائل کی گھنٹی بج اٹھی ۔ اس نے چارجنگ کے دوران ہی موبائل کال کو ریسیو کر کے کان سے لگا لیا۔
کچھ سیکنڈ بعد ہی بجلی پورے موبائل فون میں دوڑ پڑی ۔بے قابو بجلی نے اس آدمی کو دھڑام سے زمین پہ آگرایااور فون دھماکے سے پھٹ گیا۔
اس کے والدین نے جلدی جلدی کمرے کی تلاشی لے کر اسے بے ہوشی کی حالت میں پایا۔اس وقت تک اس کے دل کی حرکت مدھم اور اس کے ہاتھ کی انگلیاں جل چکی تھیں ۔
اسے جلدی جلدی قریبی اسپتال میں پہنچانے کا انتظام کیا گیا۔مگر راستے میں ہی وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہو گیا ۔
سچ ہے موبائل فون سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی نئی ایجاد ہے ۔مگر اس کے باوجود ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ موت کا آلہ بھی ہے ۔
یادرکھیے!!! ہرگز ہرگز چارجنگ کے دوران موبائل کا استعمال مت کیجیے گا۔
انتہائی ضروری کال آنے کی صورت میں پہلے موبائل کو چارجر سے علیحدہ کیجیے اور پھر بات کیجیے گا۔
مترجم : ابن ساحل ۔(بہ کی بورڈ خود)