میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

Zyngaنے نیا گیم متعارف کروا دیا۔

سماجی ویب سائٹ فیس بک پر ”FarmVille“  اور ”Mafia Wars“  جیسے مقبول گیمز متعارف کروانے والے گیمنگ جائنٹ Zynga نے ”Empires & Allies“ نامی نیا گیم متعارف کروا دیا ہے۔
سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے والی کمپنی Zynga  کے مطابق ”Empires & Allies“  کا کہنا ہے کہ ان نیا گیم بھی فارم ولے اور مافیا وار کی طرح صارفین کو اپنی جانب کھیچنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور تفریح کا ایک بہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔
Zynga کے مطابق گیم میں صارفین اپنی فوج اور ریکروٹس اور دوست بنا سکیں گے جبکہ گیم میں اپنے دوستوں سے اپنے دشموں کے بارے میں اہم معلومات کا بھی حصول ممکن ہو گا۔نئے گیم میں کئی جزائر اور کو شامل کیاگیا ہے جبکہ صارفین گیم میں جنگ کے دوران زمینی،فضائی اور سمندری رستوں کے ذریعے اپنے دشمن پر حملوں جیسی تفریح بھی حاصل کر سکیں گے۔
Zynga   کے مطابق نئے گیم کو مجموعی طور پر 12 زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا جن میں پہلی مرتبہ مالے، کورین  اور نورویگن   زبان کو شامل کیا جا رہا ہے۔
:::نئے گیم کی تعارفی ویڈیو بھی ملاحظہ فر مائیے :::
:::پرانے گیم کی تصویری نمائش:::
مصنف :  منظر الہٰی ۔
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔
یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]