میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

مجھے پاکستان سے محبت ہے۔

آج کل۔۔۔
بجلی میرے وطن میں آتی کم اور جاتی زیادہ ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
جینا مشکل اور مرنا آسان ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
مہنگائی اپنی عمر سے تیز تر بڑھتی جا رہی ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
صبح مائیں اپنے بچوں کو  کام پر ایسے بھیجتی ہیں کہ جیسے محاذ پر بھیج رہی ہوں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ملک کا ہر نو جوان خود کُش بمبار سا لگتا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
قوم شب برات کا انتطار نہیں کرتی ،ہر شب و روز شب برات منا لیتی ہے  ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
میرے ملک میں بیروزگا ریاں زیادہ اور نو کریاں کم ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
قوم کے محافظ قصاب سے لگتے ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ہر غریب ٹیکس دیتا ہے اور ہر امیر ٹیکس لیتا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ہر جاہل مفتی سا لگتا ہے اور ہر ہر مفتی جاہل سمجھا جاتا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
سائبیریا کے پرندوں نے بھی ڈرون حملوں سے ڈر کر آنا چھوڑ دیا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
حکمرانوں نے امریکا سے ڈالر مانگنےکے  نت نئے طریقے ایجاد کر کے فقیروں کی کمائی لوٹ لی ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
حج و عمرہ کو مہنگا کر دیا گیا کیوں کہ ہر پاکستانی بچہ  مقروض پیدا ہوتا ہے اور مقروض پر حج فرض نہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
پاکستان میں کوئی زکوٰۃ نہیں دیتا کیوں کہ جن پر زکوٰۃ فرض ہے ، وہ لینا فرض سمجھتے ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
زہر کھا کر بھی غریب مجبور باپ نہیں مرتا کیوں کہ زہر میں بھی ملاوٹ ہوتی ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
جان بچانے والی ادویات سے ہر جان جوکھم ہو تی ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
قومی کھیل ہاکی سے بدل کر  "قانون "کو بنا دیا گیا ہے ، جس سے ہر کوئی کھیلتا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
کچھ پاکستانی پانچویں اور کچھ چھٹے صوبے کے طلب گار ہیں اور پڑوسی ایجنسیاں چار کو تین کرنے پر تلی ہوئی ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
حکمران پارٹی ناگہانی آفات کے منتظر ہیں ،  پھرہی  امداد کی رحمت خدا وندی ہوگی کیوں کہ پیٹ کا خزانہ خالی ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ساٹھ سالہ قرضہ ایک طرف اورتین سالہ  زرداری قرضہ ایک طرف۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ہر امریکی کے لیے پاکستان بہترین بیس بال گراؤنڈ ہے ،اور بال پاکستانی عوام ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ہڑتال زیادہ اور کام کم ہوتا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ہر محب وطن پاکستانی "غدار وطن "اور ہر غدار وطن "محب وطن " ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
گریجویٹ اسمبلی والے ملک کا صدر "نان گریجویٹ " ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
پاکستان اور پاکستانی "برائے فروخت "ہیں کیوں کہ صدر پاکستان کو دسویں ملک میں بھی جائیداد بنانا ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
اسلامی شعائر "برائی"اور فحاشی و عریانی "اچھائی "کے نام سے جانی جا رہی ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
مساجد کے لاؤڈاسپیکر پر پابندی اور گانے باجے کے لاؤڈ اسپیکر پر آزادی ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
اسلامی ملک میں اسلامی سوچ پر پہرے ہیں اور غیر اسلامی سوچ پہ سہرے ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
نیکی مشکل اور گناہ دیدہ زیب شکل میں ہوتی جا رہی ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
غربت کے مارے بھی شادیاں دھوم دھام سے قرض لے کر کرتے ہیں ، کیوں کہ قرض لینا قومی عادت ہے ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
ضرورت کی چیزیں نایاب اور غیر ضروری چیزیں دستیاب ہیں ۔
پھر بھی ۔۔۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

آج کل۔۔۔
چاہے جو بھی ہو
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔
مجھے پاکستان سے محبت ہے ۔

مصنف  :  ابن ساحل  ،   بہ کی بورڈ خود ۔(کراچی)
مزدور کی مزدوری "پسینہ"خشک ہونے سے پہلے ۔ہماری مزدوری صرف ایک تبصرہ ۔[شکریہ]