میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

ٹوئیٹر:کماؤ پوت!

مائیکروبلاگنگ ”ٹوئیٹر“ کے بغیر کبھی اتنی شاندار نہ ہوگی۔ کھلاڑی، مشہور شخصیات ،سیاست دان تقریباً ہر کوئی ٹوئیٹر استعمال کرتا ہے تاکہ اپنے خیالات، معلومات اور تجربات کو شیئر کر سکے۔

ٹوئیٹر کو کس طرح ”کماؤپوت“ بنایا جاسکتا ہے؟

ٹوئیٹر میں خودکار طریقہ سے گوگل ایڈسینس ،یاہو یا دیگر کسی بھی طرح کے اشتہارات لگا کر اپنے ٹوئٹر پروفائل سے کما نہیں سکتے، یہ ممکن نہیں۔ لیکن اپنے ٹوئیٹر  اثرورسوخ کو استعمال کرتے ہوئے کچھ اضافی پیسے کمانے کے طریقے ضرور موجود ہیں۔


اس مضمون میں اسی حوالے سے تجربات شیئر کیے جارہے ہیں :
مشہور آن لائن ایڈورٹائزنگ پروگرام BuySellAds.com اپنے پبلشرز کو ایڈ کمپین کے بارے میں ٹوئٹ کرنے پر اپنے مشتہرین کی جانب سے ادائیگی پیش کرتا ہے۔ یہ پروگرام “اسپانسرڈ ٹوئٹس یا بائے سیل ٹوئٹس” سے معروف ہے۔ سب سے مزیدار  بات یہ کہ پبلشر کو اپنے نیٹ ورک پر ایک رجسٹر شدہ ویب سائٹ کی ضرورت نہیں جو بذات خود آسا ن کام نہیں ہے۔

اس کے بجائے صارفین کو صرف یہاں سائن اپ ہونے کی ضرورت ہےhttp://buyselltweets.com/  تاکہ وہ درخواست فارم بھرنے میں اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے لیے ایک کسٹم یو آر ایل تخلیق کر سکیں۔

درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس فالوورز کی بھاری تعداد ہونی چاہیے، کم از کم 4 سے 6 ہزار۔ درخواست کا عمل تقریباً ایک ہفتہ لیتا ہے اور صارف کو منظوری یا عدم منظوری کی صورت میں بذریعہ ای میل آگاہ کیا جاتا ہے۔ پہلے سے رجسٹر شدہ بلاگز رکھنے والے اپنے ڈیش بورڈ کے ذریعے صرف اسپانسرڈ ٹوئٹس کے لیے سیٹ اپ کریں گے۔

ادائیگی فی ٹوئٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں اور قیمت کا تعین پبلشر کرتا ہے۔ آپ کے فالوورز کی تعداد آپ کی قدر و قیمت کا تعین کرتے ہیں، زیادہ متحرک فالوورز کا مطلب ہے آپ فی ٹوئٹ زیادہ بڑی قیمت مقرر کر سکتے ہیں۔ قیمت کو کبھی زیادہ نہ رکھیں، مشتہرین عام طور پر کم قیمت ٹوئٹ کا انتخاب کرتے ہیں۔ بائے سیل ٹوئٹس پروگرام کے سرفہرست چند صارفین کی تصاویر یہ ہیں۔

 

بائے سیل ایڈز سے رقم کس طرح حاصل ہوگی؟

بائے سیل ایڈز ادائیگی کے تین طریقے پیش کرتا ہے: وائر ٹرانسفر، پے پال اور چیک۔ وصولی کے لیے پے پال میں کم از کم رقم 20 ڈالرز، وائر ٹرانسفر کے لیے 50 ڈالرز اور چیک کے لیے 50 ڈالرز ہے۔ ہر وائر ٹرانسفر پر 35 ڈالرز کی فیس بھی لاگو ہے۔ صارفین ڈیش بورڈ > کیش آؤٹ سیٹنگز کے ذریعے وصول کے طریقے کا سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔

سائن اپ لنک:     http://buysellads.com/users/register
امید ہے کہ یہ مددگار ثابت ہوگا۔
مصنف :  علی زوہیب ۔(پرو پاکستانی)


ادارہ ”سنپ“موصوف کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔
یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]