میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

حد کردی آپ نے !!!

کہتے ہیں نادان دوست سے دانا دشمن بہتر” لیکن لگتا ہے بھارتی حکومت اس محاورے سے بھی سبق حاصل کرنے کو تیارنہیں اور پاکستان سے دشمنی نکالنے کے طریقے سیکھنے کے لیے بھی اسے کسی دوسرے ملک سے تربیت حاصل کرنی ہوگی۔
نئی اطلاعات کے مطابق  بھارتی حکومت سی بی آئی کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل 2 افراد کے جیلوں میں ہونے کی تحقیقات کا اعلان کر رہی ہے تو اس میں شامل ایک اور شخص کے جیل میں قید ہونے اور دوسرے کی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔
سی بی آئی کو انتہائی مطلوب محمد عبادالشاہد عرف شاہد بلال کئی ماہ قبل ہلاک ہو چکا ہے اور انٹرنیٹ پر لاش کی تصاویربھی شائع ہو چکی ہیں۔
بھارت اس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے وارنٹ بھی جاری کراچکا ہے۔ نئی دہلی کے مطابق شاہد بلال حرکت الجہاد الاسلامی کا رکن تھا۔
شاہد کے قریبی ساتھی محمد امجد کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے لیکن وہ کئی برس  سےحیدرآباد کی جیل میں قید ہے،اس سے پہلے پاکستان سے مانگے گئے مطلوب افراد میں سے فیروز عبدالرشید اور وجیہ القمر کے بھارتی جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
ادھر بھارتی حکومت نے پے در پے ہونےوالی جگہ ہنسائی کے بعد مطلوب افراد کی فہرست ازسرنو ترتیب دینے کا اعلان کردیا ہے۔
 مصنفہ :  کٹرینہ جونز۔(نئی دہلی)
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحبہ مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔
یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]