میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

ہم نہیں کہتے ۔۔۔آپ نے کہلوادیا

ٹی وی پر اس خبر نے کہ :
"بالی ووڈ کے لیجنڈاسٹارامیتابھ بچن 40سال بعدانڈیامیں واقع اجمیر شریف کی درگاہ خواجہ غریب نوازؒ پر حاضری دی۔"
مجھے اس خبر نے ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ یہ تو وہی شخص ہیں کہ جس نے اپنے بیٹے کی شادی میں کسی بھی بھارتی مسلم فنکاروں تک کو مدعو نہیں کیا تھا، اور آج اپنے مفاد کی خاطر ایک مسلم صوفی کے مزار پر حاضری دے دی۔۔۔۔
ان کی مسلمانوں کے خلاف شدت پسندی زبان زدعام ہے ۔
میری پیدائش سے پہلے انہوں نے اجمیر شریف میں منت مانی تھی بقول ان کے وہ پوری ہوئی ، اب وہ دوسری منت یا پہلی منت کی تکمیل کے لیے حاضر ہوئے ہیں ۔
بسا اوقات ہمیں بعض متشدد ہندوؤں کی یہ دو رخی رویہ انتہائی تیش میں مبتلا کر دیتا ہے کہ :
"جب وقت پڑتا ہے تو یا اپنا کوئی مفاد نظر آتا ہے تو مسلمانوں کو یاد کر لیا ۔۔۔۔ ورنہ اتنی مخالفت کہ جس جگہ مسلمانوں کے پاؤں پڑ جائیں تو اسے دھونا شروع کردیں۔"
کیا کریں ۔۔۔۔
ہم کہنا نہیں چاہتے تھے ۔۔۔ آپ نے کہلوا دیا۔۔۔
مصنف  :  ابن ساحل ۔(کراچی)