6جنوری 1955 کو ڈرہم کاؤنٹی برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول برطانوی مزاح روان ایٹکنسن المعروف’’مسٹر بین‘‘جلداپنی نئی فلم ’’جونی انگلش ری بورن‘‘میں نظر آئیں گے۔آنجہانی مزاحیہ اداکار چارلی چیپلن کے بعدبغیر آواز کے اپنی حرکات سے محظوظ کرنے والے پہلے فن کار ہیں ۔
یکم جنوری1990 تا 31 اکتوبر 1995میں مسٹر بین(Mr. Bean) کے نام سے آدھے گھنٹے کی چودہ قسطوں پر مشتمل برطانوی کامیڈی ٹیلیویژن کا سلسلہ وار ڈرامہ جس میں مرکزی کردارخودروان ایٹکنسن (Rowan Atkinson) نے ادا کیا۔ ڈرامہ ہذا مسٹر بین کو ایک ایسے آدمی کی صورت میں پیش کرتا ہے جسکا ذہن بچوں والا ہے، اور دکھاتا ہے کہ روزمرہ کے معاملات کو حل کرنے میں وہ کس طرح مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ ڈرامہ نے پانچ سالہ عرصہ میں نہ صرف برطانوی ٹی وی شائقین کی بہت بڑی تعداد کو راغب کیا بلکہ کئي بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے جن میں روز دا اور (Rose d'Or) بھی شامل ہے۔ کھیل نہ صرف بذات خود مشہور ہوا، بلکہ اس کے مرکزی خیال پر دو فلمیں اور ایک کارٹون سیریز بھی بنائی گئی ہے۔اس ڈرامہ کی پزیرائی کے بعد روان کا نام ہی مسٹر بین پڑ گیا ۔
8 سال بعد بنائے گئے فلم کے سکیوئل میں ’’جونی انگلش ری بورن‘‘کا پہلا ٹریل جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک سیکرٹ ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جس کی احمقانہ حرکتیں فلم دیکھنے والوں کو قہقہےلگانے پر مجبور کر دے گی۔فلمسازوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم اپنی پہلی فلم سے زیادہ بھرپور، پر مزاح اور فلم بینوں کو قہقہہ در قہقہہ لگانے پر مجبور کردے گی ۔
اس سے قبل برطانوی مزاحیہ فلم جونی انگلش 2003ء میں پیش کی گئی تھی۔ فلم رواں سال 7 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
جونی انگلش ری بورن کا پہلا ٹریلر
مضمون نگار : عبید مغل۔
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]