19 ؍اکتوبر 2009 کی ایک سہانی صبح تھی کہ جب روس مسلم اکثرتی علاقے کزلیارKizlyar(ضلع داغستان )میں ایک مسلم گھرانے میں ایک مسلمان ماں Madina Yakubov اپنی سحرگاہی عبادت سے فارغ ہو کر جب اپنے نو مولود بچے ’’علی یعقوبوو(Ali Yakubov)‘‘ کو اٹھانے کے لیے اس کے جھولے کے پاس آئی تو وہ اپنے بچے کے معجزاتی جسم کو دیکھ کر حیران و ششدر رہ گئی ۔مدینہ یعقوبووف کا کہنا ہے کہ پیدائش کے وقت علی کے جسم پر کوئی نشان نہیں تھا ۔پیدائش کے ایک ہفتے بعد سے علی کی تھوڑی کے نیچے لفظ ’’اللہ‘‘اُبھرنا شروع ہوااور اس کے بعد پیٹ ، پیٹھ ،بازوؤں اورپاؤں کے اوپری حصے پر گلابی رنگ سے مزین قرآن کی بعض آیات کے روپ میں واضح ہونا شروع ہوئی اور پھر اتنے واضح ہو گئے کہ اب وہ صاف صاف پڑھے جا رہے ہیں ۔علی کی ماں کا مزید کہنا ہے کہ :’’علی کے جسم پر جب آیات ابھرتی ہیں تو علی بے چین ہوجاتا ہے اور تکلیف کے احساس سے رونے لگتا ہے ۔جب بھی تحریر ابھرنے کی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں تو اس کا جسم متحرک ہو جاتا ہے ۔یہ قرآنی آیات ہفتے میں دو مرتبہ ظاہر ہوتی ہیں ،جب بھی نئی تحریریں ابھرنے والی ہوتی ہیں تو پرانی تحریریں غائب ہوجاتی ہیں ۔‘‘ ڈاکٹروں کے مطابق بیرونی طورپر کوئی بھی علی کے جسم پر کچھ تحریر نہیں کر سکتا۔روس کے کونے کونے سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کے لوگ بھی اس معجزاتی بچے کو دیکھنے کے لیے جوق در جوق چلے آرہے ہیں۔بعض لوگ اس سے متاثر ہو کر حلقہ اسلام میں داخل بھی ہوگئے ہیں ۔علی کی ماں کا کہنا ہے کہ :’’علی خدا کی طرف سے ایک نادر و نایاب تحفہ ہے جو ان کے متاثرہ علاقہ کی تابناک مستقبل اور خوشحالی کی نوید ہے ۔‘‘
باری تعالیٰ اسلام کی حقانیت کواپنےاندازمیں دنیاکے سامنے لا رہا ہے۔۔۔ہے کوئی جو فہم و ادراک کرے ۔
معجزاتی تصاویر روح کو جِلا بخشنے کے لیے حاضر خدمت ہے :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون نگار : ابن ساحل۔(بہ کی بورڈ خود)
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]