میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

پوپ سے پادری تک

عیسائیت کے سب سے بڑے فرقے ”رومی کیتھولک “اس وقت وجود میں آئی جب 1054عیسوی میں مشرق(ایشیاء اور مشرقی یورپ )اور مغرب (مغربی یورپ )میں آباد عیسائیوں کے مابین متفرق وجوہ کی بناء پر نزاع نے جنم لیا ۔مشرقی عیسائیوں نے مشرقی قدامت پسند کلیسا (ایسٹرن آرتھوڈوکس چرچ)اپنالیا ، جس کا صدر مقام قسطنطنیہ تھا۔مغربی عیسائیوں نے رومی کیتھولک کلیسا کے نظریات قبول کیے جس کا صدر مقام روم تھا۔

ذیل میں عیسائیت کے سب سے بڑے فرقے ”رومی کیتھولک “کے مذہبی پیشوا ؤں کے عہدے تفصیل سے ذکر کیے جارہے ہیں :
(1)    پاپائے اعظم (Pope):  
            پاپائے اعظم (Pope) رومی کیتھولک کلیسا کا سر براہ ہے ۔ جو نفاذ ِ فرمان کے تحت پہلے پوپ پطرس (سینٹ پیٹر)کا
 جانشین سمجھا جاتا ہے ۔
            کیتھولک کے مطابق ایمان اور اخلاقیات کے معاملات میں پاپائے اعظم (Pope)معصوم ہے ،یعنی اس سے غلطی سرزد نہیں ہوسکتی ۔تمامزیریں کلیسائی عہدے دار مذہبی معاملات کے سلسلے میں پاپائے اعظم (Pope)کی مدد کرتے ہیں ۔

(2)    کارڈینل (Cardinal): 
            کارڈینل (Cardinal) ،پاپائے اعظم (Pope) کے بعد رومی کیتھولک عیسائیت میں دوسرا بڑا مذہبی درجہ ہے ۔پاپائے اعظم (Pope)پوری دنیا کے کیتھولک عیسائیوں کے لیے 178کارڈینلوں کا انتخاب کرتا ہے ۔جو مل کر مجلس کارڈینل بناتے ہیں ۔
امریکا میں صرف13کارڈینل  ہیں ۔ مجلس کارڈینل مذہبی معاملات پرپائے اعظم (Pope)سے مشاورت کرتی ہے اور اس کے مرنے کے بعدنیاپاپائے اعظم (Pope)منتخب کرتی ہے ۔

(3)    صدر اسقف (Archbishop): 
          صدر اسقف (Archbishop)مرکزی یا میٹروپولیٹن حلقے کا اسقف اعظم ہوتا ہے ۔ایک کارڈینل (Cardinal)بھی صدر اسقف(Archbishop) کا عہدہ سنبھال سکتا ہے ۔امریکا میں 45 صدر اسقف (Archbishop)ہیں۔

(4)   اسقف اعظم (Bishop): 
           اسقف  اعظم (Bishop) کیتھولک کلیسا کے عہدوں میں چوتھا بڑا عہدہ ہے ۔ اسقف  اعظم (Bishop)ایک علاقے کے پادریوں کا نگران اور وہاں کا روحانی حکمران ہوتا ہے ۔وہ کلیسا کے نظریات کا استاد ، مقدس پادری اور کلیسا کی حکومت کا وزیر ہوتا ہے ۔امریکا میں 290 اسقف اعظم (Bishop)ہیں۔

(6)    پادری (Priest): 
            پادری (Priest) ایک گرجے کا ناظم جو عبادت یا شادی یا موت پر آخری رسومات ادا کرواتا ہے ۔عبد اور معبود کے درمیان دیگر شفیعانہمناصب کی قائم مقامی کرتا ہے ۔عام لوگوں کا رابطہ سب سے زیادہ اسی سے پڑتا ہے ۔پادری ہی عیسائیت کی تبلیغ بھی کرتے ہیں ۔
حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پچھلے چند برسوں سے بہت کم لوگ پادری بن رہے ہیں اور امریکا میں پادریوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے ۔اس متوحش صورتحا ل سے ویٹکن سٹی میں رومی کیتھولک حکومت کے عہدے دار سخت پریشان ہیں ۔

(7)    چھوٹا پادری (Deacon): 
            چھوٹا پادری (Deacon) اصل میں زیر تربیت پادری ہوتا ہے ۔یہ عموماً خیرات اور صدقات کا مہتمم اور بڑے پادری کا ماتحت ہوتا ہے ۔
ایک مستقل چھوٹا پادری (Deacon) شادی کر سکتا ہے (لیکن پھر وہ بڑا پادری (Priest)نہیں بن سکتا)اور مذہبی عبادات کے وقت پادری کی مدد کرتا ہے ۔

رومی کیتھولک عیسائی دنیا کے تقریباً ہر ملک میں ملتے ہیں ۔ان کی کل تعداد ایک ارب کے قریب ہے ۔ان کی سب سے بڑی عبادت رسم عشائے ربانی (Communion)ہے ، جو حضرت عیسیٰ ؑ کی موت اور دوبارہ جی اٹھنے کی یاد میں منائی جاتی ہے ۔کیتھولک خدا ، حضرت عیسیٰ ؑ اور حضرت مریم ؑ تینوں کو خدائی درجہ دیتے ہیں ۔
مضمون نگار :  سید عاصم محمود۔
ادارہ’’سنپ‘‘ مصنف  کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]