میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

”جرمنوں“ کی سرد جنگ

عوام تو عوام ہے ، چاہے جرمنی کی سرد جنگ لڑتی ہو،یا پاکستان کی کرسی لوٹتی :
نواب اسلم رئیسانی (وزیر اعلیٰ بلوچستان)

اب نوکیا کی جانب سے سمارٹ فونز کے لیےسیمبئین اور میگو آپریٹنگ سسٹمز کی بجائے مائیکروسافٹ ونڈوز فون 7.5 کا انتخاب کیا گیا ہے اور لومیا 800 اس سیریز کا پہلا فون ہے۔


نوکیا جرمنی کو اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے ایک نئی تدبیر سوجھی۔ Amazing Everyday نامی مہم کے تحت نوکیا کی جانب سے جرمنی کی ایک مشہور شاہراہ پر لومیا 800 فون کے ڈمی ماڈل کو برف کے ایک بلاک میں جما کر سجا دیا گیا۔ راہگیروں کو اس بات کی دعوت دی گئی کہ وہ اس ماڈل کو برف سے آزاد کروائیں اور نوکیا لومیا 800 جیتیں۔
کچھ لوگوں نے تو ہمت ہار دی اور اس عجوبہ کو دیکھ کر ہی خوش ہوتے رہے لیکن چند پرجوش راہگیروں نے پنسل ، پلاس، سکے ، آگ ، کراٹے کے وار اورکچھ نے تو ہتھوڑی   کی مدد سے برف کا بلاگ توڑنے کی کوشش شروع کردی۔
 شاید وہ گھر سے اسی مقصد کے لیے ہتھوڑی سے لیس ہوکر نکلے تھے۔
بہرحال  کچھ کامیاب رہے اور کچھ ناکام ۔

اس مہم کی ویڈیو  دیکھیں ، خود بھی لطف اندوز ہوں
_____ اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شئیر کریں۔_____

مصنف:  محمد زھیر چوہان ۔
ادارہ’’سنپ‘‘ مصنف کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔
یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]