میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں !!!

پہلی خبر  :::::-----
گذشتہ دنوں امریکی کٹھ پتلی افغانی صدر حامد کر زئی کے سوتیلے بھائی اور قندھار شوریٰ کے سربراہ احمد ولی کر زئی کو خود ان کے ذاتی محافظ سردار محمد نے عمائدین کے اجلاس کے دوران الگ کمرے میں بلاکر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ۔
 احمد ولی کرزئی  منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ  کی وجہ سے متنازعہ  شخصیت کے مالک ہیں ۔ اس سے قبل وہ نو قاتلانہ حملے میں بال بال بچے ہیں ، تاہم دسویں حملے میں جانبر نہ ہو سکے ۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے ، جس کی پلاننگ وہ دس سال سے انجام دے رہے تھے ۔قاتل محافظ کے حوالے سے دو متضاد اطلاع سامنے آئی ہے کہ پہلی کہ اس نے قتل کے بعد خود کشی کر لی دوسری یہ کہ دوسرے محافظوں نے اسے قتل کر دیا ۔

دوسری  خبر  :::::-----
کچھ عرصہ قبل پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو دن دیہاڑے خود ان کے ذاتی محافظ ممتاز قادری نے سر بازار 21 گولیاں مار کر دنیا فانی سے کُوچ کر وادیا ۔ممتاز قادری نے قتل کے بعد اپنے آپ کو قانون کے حوالے کر دیا اور اس کا کہنا تھا کہ سلمان تاثیر گستاخ رسول تھا۔اس لیے اسے قتل کر دیا ۔یاد رہے سلمان تاثیر نے ہلاکت سے قبل گستاخ رسول آسیہ بی بی کی حمایت اور اس کی رہائی کی تگ و دو میں مصروف رہے ۔


مماثلت  :::::-----
ان دونوں خبروں کی تہہ میں جانے کے بجائے ہم صرف یہ باور کروانا چاہ رہے ہیں کہ پرانے ادوار کی وفاداری کی کہانیوں کے بجائے اس جدید دور میں وفاداری کا مطلب کچھ اور ہی ہے ۔۔۔۔
جولوگ اپنے ذاتی محافظوں کی حصار میں طرح طرح کے راگ الاپا کرتے تھے ۔ وہ لوگ آج اپنے ہی اعتماد یافتہ محافظوں کے ہاتھوں ہی کیفر کردار تک پہنچ رہے ہیں ۔
اپنے پیش روؤں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ورنہ اس معاشی بد حالی کے دور میں کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔
عقل مندوں کے لیے اشارہ کافی ہے ۔

مصنف  :  ابن ساحل ۔(کراچی)