یہاں روندھے کتنے پھول گئے ؟؟؟
گولیوں سے اپنے بھون دیے
کس بستی میں جا بیٹھے ہو ؟؟؟
جو باپ نے کاندھے کھوئے ہیں
ماؤں نے جنازے دھوئے ہیں
بھائی سے لپٹ کر بے پردہ بہنوں نے
جوآنسوں روئے ہیں
کیا ساتھی تم سب بھول گئے ؟؟؟
مسجد میں لہو کے دریا تھے
گھر گھر میں نوحے برپا تھے
اس گلشن کے کتنے پھول گئے
کیا ساتھی تم سب بھول گئے ؟؟؟
جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے طلبہ وطالبات کا صرف یہ گناہ تھا کہ انہوں صرف ایک جسم فروش اور ایک اڈہ چلانے والوں کو صرف اس لیے یرغمال بنایا کہ وہ یہ کام چھوڑ دیں اور صراط مستقیم پر چلیں اور انہوں نے تو صرف اس حدیث کی پیروی کی کہ(جب برائی کو دیکھو تواس کو ختم کرو اگر طاقت ہے تو طاقت سے ، ورنہ زبان سے اس کو برا بھلا کہو ورنہ سب سے ادنی درجہ اس کو دل میں برا جانو )۔میری ان حوا کی بیٹیوں اور وہ محمد بن قاسم کے سپوتوں نے صرف اس حدیث کی پیروی کی تھی جس کی سزا انہیں فاسفورس بم کی صورت میں ملی ۔۔۔۔۔۔۔! ظلم تو یہ ہے کہ جامعہ حفصہ کی 1500سے زائد طلبہ اب تک لاپتہ ہے ۔۔۔؟
میرے بھائیو!!! آج ہم جن پریشانیوں کا شکار ہیں وہ ان معصوم بہنوں کی لازمی دل سے نکلی ہوئی آہ ہوگی جو اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے سن لی ہے اور اس کے بعد سے ہمارا جو حشر ہوا ہے وہ آپ کے سامنے ہے ۔۔۔۔۔خوکش حملے،مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،سی این جی،آٹا ،چینی یہاں تک کہ ہم بے بس ہوگئے ہیں جب لال مسجد اور جامعہ حفصہ پر آپریشن کیا جارہا تھا تو سب ہی کہہ رہے تھے کہ اس کا انجام بہت بھیانک ہوگا اور وہ آپ کے سامنے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔کیوں کہ جب کسی باپ کی لاڈلی بیٹی اور ماں کا سہارا اور بھائی کی آنکھ کا تارا جب فاسفورس بم سے شہید کردیئے جائیں اور ستم یہ کہ ان کی لاشوں کو بے دردی سے نالوں میں یا اجتماعی طور پر دفن کیا گیا اور غسل فائربریگیڈ کے پانی سے دیا گیا اور باقی کا یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہاں ہیں تو سوچیں ان کا دل کا کیا حال ہوگا اور اوپر سے یہ کہا جائے کہ وہ دہشت گرد تھے۔ تو پھر وہ خودکش حملے نہیں تو کیا ان کے پیر چومیں گے ۔میں یہ نہیں کہہ رہا کہ اسلامی ریاست میں خودکش حملے جائز ہیں ۔۔۔۔۔۔؟ قطعی نہیں مگر وہ لوگ کیا کریں جن کی اکلوتی اولاد کو بے دردی سے شہید کردیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟اور حکومتی اعلان کے باوجود جب ان طلبہ نے گرفتاریاں پیش کی تو ان پر فائرنگ کی گئی۔
ایک 13 سالہ بچہ جب گرفتاری دینے کے لیے آیا تو اس پر فائرنگ کی گئی اور 3گولیاں لگی جو 2 آپریشن سے نکال لی گئی اور تیسری ابھی بھی اس کے دھڑ میں ہے جس سے اس کا نچلا حصہ مفلوج ہوگیا اور اس وقت کے فرعون (پرویز ملعون) کی امریکہ آشیرباد حکومت نے منافقت بھرے وعدے کئے کہ تمہارا علاج حکومتی خرچے پر کرایا جائے گا مگر 3 سال گزرنے کے باوجود تاحال اس کو کوئی علاج کا خرچہ نہیں دیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!کیا جو ملک اسلام کی بنیاد پر حاصل کیا گیا ہو وہاں اسلام کے پیروکاروں کا یہ حال کیا جاتا ہے۔۔؟ اگر اس طرح ہوتا ہے تو پھر یہ عذاب کی پہلی جھلک ہے اور ہم بھی لال مسجد اور جامعہ حفصہ کی طلبہ و طالبات کے خون میں برابر کے شریک ہیں ۔۔۔۔۔۔؟ہم ہی کہہ رہے تھے کہ وہاں اسلحہ ہے اور سرنگ ہیں ۔۔۔۔۔۔؟اور القاعدہ کے لیڈر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔؟تو کہاں تھے وہ اسلحہ کے ڈپو۔۔۔۔۔؟کہاں گئے وہ لیڈر۔۔؟ اور کیوں میڈیا کے لوگوں کو سروے نہیں کرایا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟وہاں جب کچھ صحافیوں نے ان جگہ کی نشاندہی کی جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہاں غیر ملکی طلبہ اور لیڈر ہیں تو ان کو منع کریا گیا کیونکہ وہاں تو کوئی نہیں تھا اور یہ صرف ڈالر کے حصول کے لیے یہ سب ڈرامہ رچایا گیا جس کا خمیازہ ہم سوات آپریشن،شمالی وزیرستان آپریشن کی صورت میں بھگت رہے ہیں میرے بھائیوں ہمیں استغفار کی ضرورت ہے اور ہر دعا میں جامعہ حفصہ اور لال مسجد کے اہل خانہ کے لیے دعا کریں کہ انہیں صبر سلیم عطا ہو۔( آمین)
---- حوا کی بیٹیوں اور محمد بن قاسم کے بیٹوں پر ڈھائے گئے مظالم کیمرے کی آنکھ سے -----
مصنف: محمد عدنان عالم ۔(کراچی)
ادارہ’’سنپ‘‘ مصنف کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]