میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

الانتفاضہ: بلاک کر دیا گیا

سماجی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے اسرائیل  کے خلاف نئی بغاوتی تحریک چلانے کے لیے بنائے”ٰ الانتفاضة‘‘ پیج کوبلاک کردیاہےجسے ساڑھے 3لاکھ سے زائد افراد نےجوائن کرلیاتھا۔
سماجی ویب سائٹ فیس بک پربننےوالایہ’’Third Palestinian Intifada ‘‘کے نام سے بناگیاتھا جبکہ اس سے  قبل بھی اس نام سےدو پیج بنائے گئے تھے۔
فیس بک کے ترجمان کےمطابق پیج کو شدت پسندی کوفروغ دینے کی کوشش کرنے کی وجہ سے بند کیاگیاہے۔مذکورہ فلسطینی پیج پررواں برس 15مئی کونماز جمعہ کے بعداسرائیل کےخلاف بغاوت شروع کرنےکی کال دی گئی تھی۔
ایک غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق اس قسم کےمزید تین پیجزبھی سامنےآئےجنہیں 7ہزارسے زائد افراد نے جوائن کرلیاہے۔
فیس بک کے پبلک پالیسی کمیونیکیشن منیجراینڈریو نائز کا کہناہے کہ پیج کوابتدامیں پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کےلیے بنایاگیاتھا تاہم مقبولیت کے بعد اس پرپرتشدداحتجاج کےحوالےسےبات چیت شروع کردی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ الانتفاضة پیج کے بنانےوالوں نے خود بھی پرتشدد احتجاج کی کالزدیں تھیں جس کی اطلاع کےبعدفیس بک انتظامیہ کی جانب پیج کومانیٹرکیاگیااوراسے بلاک کرنےکافیصلہ کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ :  منظر الہٰی ۔
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]