میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

چین پر گوروں کا اعتماد

 شہزادہ ولیم کی شادی کےبرتن نہ ہوئے دوملکوں کےتعلقات ہو گئے،جو کسی جنگ کی مانندلڑکرحاصل نہیں مہیاکرناطےکئےگئے۔برطانوی شہزادے کی شادی کے موقع پر چینی کمپنی نے پانچ سو کمپنیوں کو شکست دے کر تقریبات کے لیے برتنوں کی تیاری کا آڈر حاصل کرلیاہے۔
چینی صوبے’’ گوانگ سی‘‘ کے شہر ’’بے لیو‘‘ میں گوانگ سی سان ھوان گروپ کے عہدیدار نے بتایا کہ برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے لیے انھوں نے 500کمپنیوں کو شکست دے کر یہ آڈر حاصل کیا ہے۔
کمپنی شادی کی تقریبات کے لیے سولہ ہزار سے زائد چینی مٹی کے ظروف تیار کرے گی۔ان برتنوں میں کھانے کی پلیٹ،کافی کے کپ اور طشتری کے علاوہ یادگاری مگ اور سوونیئر پلیٹ بھی شامل ہوگی۔
چینی کمپنی کی جانب سے تیار کئے جانے والے تمام برتنوں پردل کی شکل میں جلد شادی کے بندھن میں بندھنےوالے شاہی جوڑے کی تصویر بھی ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون نگار :  ڈبلیو ۔غازی۔
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]