میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

سفارتی تحفہ

 آئی سی سی ورلڈکپ 2011 کئی حوالوں سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے ۔تنازعات ، واقعات اور کئی انہونی سے لبریز بھی ہے ۔ اس ورلڈکپ میں  کئی ملکوں نے اپنے اپنے اُلّو سیدھے کیے۔
کئی میچ فکس ہوئے ،سب سے پہلا میچ انگلینڈ اور انڈیا کا تھا جس کی پیشین گوئی کسی نام نہاد ’’مٹھو‘‘نے نہیں بلکہ جیتے جاگتے انسان ’’شین وارن ‘‘نے میچ سے آٹھ گھنٹے قبل ہی مکمل تفصیلات کے ساتھ کر دیا تھا اور ان کی بات ہو بہو درست ثابت ہوئی اور اعداد و شمار بھی درست تھے ۔اگر فرض کر لیا جائے کہ یہ بذات خود بُکی نہیں تو پھر ’’شین وارن ‘‘ کو ’’پال ‘‘سے بڑادرست  پیشین گوئی کرنے والا ماننا پڑے گا۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا سیمی فائنل کا اہم میچ کئی حوالوں سے اسے ’’ہائی پروفائل‘‘ بنایا گیا ۔ پاک بھارت میڈیا نے پاکستانی ٹیم کو سہانے خواب دکھا کر ’’لارے لپے ‘‘دیے ۔ میچ سے ایک روز قبل مجھ سے میرے شاگردوں نے پوچھا کہ سر میچ کون جیتے گا تو میں نے بادل نخواستہ کہہ دیا تھا کہ :’’چندا !!!زرداری کی حکومت ہے ،منّو بھائی کی دعوت آئی ہے ، اگر پیپلز پارٹی کا کوئی بھی سیاست دان بھارت گیا تو لازماً پاکستان میچ ہار جائے گا ۔(بچے گواہ ہیں!!!)‘‘وہ اس لیے کہ پیپلز پارٹی سب کو خوش رکھنا جانتی ہے ۔(ایم کیو ایم اور امریکا گواہ ہیں!!!)کافی عرصہ سے پاک بھارت سفارتی تعلقات جمود کا شکار تھے ، بس بھارتیوں نے موقع دیکھ کر چوکا مار دیا اورسفارتی تعلقات بحال کرنے کا عندیہ دے کر پیپلز پارٹی سے پیشگی تحفہ حاصل کر لیا ۔ہمارے عزت مآب کو تو معلوم ہے کہ عوام کو تو روٹی ، کپڑا اور مکان چاہیے ، ورلڈکپ تھوڑی ناچاہیے ۔اگر اس دور سیاست میں اگر آپ نے جانچنا ہے کہ دال میں کالا کب ہوتا ہے تو آپ دیکھیں کہ  رحمٰن ملک  کس مسئلہ میں کودیں ہیں  وہ جس مسئلہ میں کود جائیں  تو 99 فیصداس  دال میں کچھ کالاہوتا ہے اور اگر یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ ’’پوری دال ہی کالی ہوجاتی ہے ۔‘‘ہم اس مسئلہ میں بات نہیں کر رہے کہ پاور پلے کیوں وقت پہ نہیں لیا گیا ۔ رزاق کو دو اوور کے لیے ہی کھلانا تھا تو تین اوور کا اسپیل تو شعیب بھی بہت اچھا کر لیتا ہے ۔رزاق کے بارہا اصرار پر بھی اسے اوپر کے نمبروں پر کیوں نہیں کھلایا گیا ۔عمر گل کو بیان بازی کے لیے شتر بے مہار کی طرح کیوں چھوڑا گیا،ٹندولکر کو جی جان سے مواقع کیوں دئیے  جارے تھے ۔سینئر کھلاڑیوں نے جونئیر پر زیادہ پر یشر کیوں دیا ۔ دونوں ٹیموں کی باڈی لینگویج  چیمپئن والی نہیں تھی ۔بھارت تو اپنی مکمل پلاننگ سے کھیلا تھا، ان کی پلاننگ کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ان کے پیش نظر یہ بات تھی کہ جس میچ میں ٹنڈولکر سینچری مار تا ہے بھارت وہ میچ ہار جاتا ہے اس لیے ٹنڈولکر جیت کی خاطر پورے کیریئر میں صرف اس میچ میں ٹیم کے لیے کھیلا اور بار بار آؤٹ ہونے کی کوشش کر رہا تھا ۔ پاکستان یہ میچ ہارا نہیں بلکہ اس نے بھارت کو یہ میچ جتوایا ہے ۔اور تو آفریدی الیون کو حکام اعلیٰ کی تابعداری پر وزیر اعظم ہاؤس میں پارٹی بھی دی جائے گی ۔
اب چلتے ہیں کسی اور طرف۔۔۔۔پوری دنیا میں کرکٹ میچ کو فکس کرنے والے بڑے بڑے نامی گرامی سورما ہمارے پڑوسی ملک میں پائے جاتے ہیں ۔سوشل نیٹ ورک کے ذریعے پاک بھارت میچ کے دوران روابط کا ایک آنکھوں دیکھا اوردل  ڈوبا حال بھی پڑ ھ لیجیے: (یاد رہے کہ اب یہ فیس بک سے ہٹا دیا گیا ہے ۔مذکورہ روابط میچ کے دوران لیے گیے  تھے ۔)
Bookie update..India will bat first score over 260, 3 wickets fall within the first 15 overs, pak will cruise to 100, then lose 2 quick wickets, at 150 they will be 5 down and crumble and lose by a margin of over 20 runs.
·          
Hitesh Sharma 90/1 in 14 overs….........bhai 1 over me 2 wkt mat girwa dena
Yesterday at 1:13pm
Kalpit Babel Hahahaha…. Bookiee logo ka news he… Pata nahi…. Kya chaloo hai..
Yesterday at 1:14pm
Hitesh Sharma sachin is playing sensibly…..gambhir is looking gud
Yesterday at 1:15pm
Kalpit Babel Sachin kabhi nahi bikegaaa bhaiii… Ye oote log kuchh bhi bole….
Yesterday at 1:16pm ·  1 person
Hitesh Sharma insaan bikte hai bhai bhagwan nhi…....... J
Yesterday at 1:18pm ·  1 person
Kalpit Babel Completely agree with u man!!!! God ne mauka diya… Catch nahi liya…. Us se jyada bhagwan kuchh nahi kar sakte…..
Yesterday at 1:19pm ·  1 person
Kalpit Babel Hahahahhah….... SACHIN is god… Prooved again
Yesterday at 1:33pm ·  3 people
Manthan Sharma kalpit… U got it right 70% till now… Hope india win even by 2runs if not 20…:)
Yesterday at 3:54pm ·  2 people
Kalpit Babel hehe .. boss m not bookie.. kyaa yaaar,….
Yesterday at 3:55pm
Manthan Sharma hahaha…i never said that…
Yesterday at 3:57pm
Ankit Agarwal bana tussi great ho
Yesterday at 3:58pm
Kalpit Babel INDIA will win .. news from one of the trusted one…. Letz c….. CHEERS
Yesterday at 3:58pm
Vibhore Lodha Dis match is fixed..
Yesterday at 3:58pm ·  1 person
Ankit Agarwal Kalpit Babel…kahi tu oot ki bhi smuggling to nhi karne lag gya??
Yesterday at 4:00pm
Kalpit Babel Ankit Agarwal Smulling karne ka oot mood he… bus link mil jane de
Yesterday at 4:06pm
RamaKant Soni kya baat hai yar…...
Yesterday at 4:08pm
Kalpit Babel be ready guyzzzz…
Yesterday at 5:59pm
Kalpit Babel hahahaha all right
Yesterday at 8:19pm
Saket Mishra are ye sab sahi haiiii
Yesterday at 8:51pm
Kalpit Babel ;-)
Yesterday at 8:52pm
Saket Mishra agar aapne paise lagaye hote to khub kamai hoti aaj
Yesterday at 8:54pm
Kalpit Babel Ye sab mere vasulo k khilaf he bhaii ;-)
Yesterday at 9:04pm ·  1 person
Ashafak Shekh Kya kalpit boss …sidhe Batting walo se contact ho gaya kya .. :D

اس میچ کے فکس ہونے سے سب کو اپنے مطلب کا فائدہ ہوا،بکیوں نے اسے ہائی پروفائل بنوا کر اور اپنے مطلب کا نتیجہ نکلوا کر خوب کمایا،پاکستان کے کپتان نے کہا تھا کہ وہ سیمی فائنل تک پہنچیں گے ، سو ان کی وہ خواہش پوری ہوگئی ،بھارت کوکسی بھی صورت میں  فائنل کھیلنا تھااس نے اس کے لیے پلاننگ کی اور صرف اس سبز باغ پر کہ ’’ٹیم انڈیا جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کرے گی اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر پی سی بی کا ساتھ دے گی ۔‘‘اور رہی پاکستانی قوم تو وہ ’’میں قوم سے معذرت خواہ ہوں ‘‘ کے تکیے میں منہ دے کر سو جائے اور 2015 کے ورلڈکپ میں چیمپئن بننے کا سہانا خواب دیکھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون نگار :  ابن ساحل۔(hamsar@msn.com)