میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

ہم سا ہوتو سامنے آئے !!!

اس دور جدید میں بسا اوقات بعض واقعات کی وجہ سے عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔جس طرح کلینڈر پہ تاریخ کا  پَنَّا گرتا ہےاسی طرح دنیا میں کئی باہمت لوگ نت نئے کارنامے انجام دیتے ہیں ، جو رہتی دنیا کے لیے مشعلِ راہ اور مایوس لوگوں کے لیے امید ِ صبح ِ نو کی نوید ہوتی ہے ۔ 
جدید دور کے عظیم سپہ سالار ’’ایڈوولف ہٹلر‘‘ کے دیس جنوبی جرمنی کی 15 سالہ ’’ریجینا میئر‘‘ نے اپنی گائے کو گھوڑے کی طرح کی تربیت دیکر  گھوڑے کی طرح چھلانگیں لگانا اور اس پر کسی جوکی کی طرح سواری کروانے کی بھی مہارت سے ہمکنار کرنا شروع کردیا ہے ۔جب اس کی ویڈیوز اور خبریں جرمنی سے  پوری دنیا میں پہنچی تو دنیا اس کی ہمت و قابلیت کی معترف اور متحیر بھی ہوگئی ۔
ریجینا  کے والدین کا کہنا ہے کہ :’’اس  نے گھوڑا خریدنے کی خواہش کا ذکر کیا تھا کہ تاہم انہوں نے انکار کردیا جس کے بعد اس نے اپنی گائے کو گھوڑے کی طرح چلنے، چھلانگیں لگانے اور سواری کرنے کا طریقہ سکھانا شروع کردیا اور اس عمل میں کامیابی بھی حاصل کی ۔‘‘
ریجینا میئر نے اپنی گائے کا نام ’’لونا‘‘ رکھا ہے اور وہ اپنی گائے پر طویل سیروتفریح کےلیے بھی جاتی ہے ۔ریجنیا کا کہنا ہے کہ اس کی گائے بالکل گھوڑے طرح سے رکاوٹوں  کے اوپر سے چھلانگیں لگا سکتی ہے ۔ریجینا کا کہنا ہے کہ ان کی گائے کافی سمجھدار ہے اور وہ یہ جانتی ہے کہ اسے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ریجینا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی گائے رکاوٹوں کے اوپر سے باآسانی چھلانگ لگا سکتی ہے اور اس برس وہ 1.20میٹرکا جمپ لگانے کے قابل ہو جائےگی۔
ریجینا کا لونا پہ سواری کئی لوگو ں کو کافی عجیب و غریب سا محسوس ہو تا ہے مگر ریجینا کا یہ شوق و جنون کم ہونے کو نہیں ۔
ویڈیو ملاحظہ فرمائیے:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون نگار :  ابن ساحل۔(بہ کی بورڈ خود)
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]