میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

Sunday, April 17, 2011

سب چلتا ہے !!!

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی AFP کے نمائندے نے یروشلم کے مشہور عبرانی اخبار ’’ید یعوت اہرو نوت(Yediot Aharonot)کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایک بڑے یہودی ربی (مذہبی رہنما)ایری شوات نے فتویٰ دیا ہے کہ یہودی خواتین اسرائیلی اسٹیٹ کی حفاظت کی خاطر دشمنوں کے خلاف جاسوسی کرنے اور ان سے اہم راز اگلوانے کے لیے اگر ان کے ساتھ شب باشی کر لیں تو کوئی حرج اور گناہ نہیں ،یہودی قوانین اس کی مکمل اجازت دیتے ہیں ۔
دہشت گردوں کو اپنے جال میں پھانسنے اور ان سے قیمتی معلومات حاصل کرنے کے لیے انہیں شہوت رانی کے جال میں پھانسنا ہی بہترین طریقہ ہے ۔ربی ایری شوات کے مطابق اگرچہ عام حالات میں شادی کے بغیر مردوزن کے جنسی تعلقات عہد نامہ قدیم کے مطابق ممنوع ہیں مگر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے آسانیاں پیدا کرنا وقت کی اجتہادی ضرورت ہے ۔تو یہ ہے موجودہ یہودی مذہب !!! لیکن ہمیں اس پر کوئی حیرت اس لیے نہیں کہ اس کی گواہی تو خود قرآن نے دی کہ یہ اپنے رہبان اور مذہبی عالموں کے کہنے سے حرام کو حلال اور حلال کو حرام کر لیا کر تے ہیں ۔اپنی مذہبی کتاب اور اپنے دین میں تحریف ان کی پرانی خصوصیت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون نگار :  ابن ساحل۔(بہ کی بورڈ خود)
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]

0 : : : ----- ((( تبصرے جات ))):

Post a Comment

خوش آمدید