میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

کمپیوٹر کی صفائی !!!

ہر چیز جو آپ کے استعمال میں ہے آپ کی توجہ کی مستحق ہے اور کمپیوٹر کا معاملہ بھی کچھ محتلف نہیں ہے ۔یہ بھی آپ کی توجہ کا طالب ہے ۔کیا آپ نے کبھی سوچا کہ گھر کی صفائی کے ساتھ کمپیوٹر کی صفائی بھی ضروری ہے،جی ہاں کمپیوٹر کی صفائی نہ ہونے سے نہ صرف اس کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے بلکہ آپ محتلف بیماریوں کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔میاں جی پوچھتے ہیں کہ بھائی کی بورڈ صاف نہ ہو تو واقعی اس میں جراثیم جمع ہو سکتے ہیں لیکن کارکردگی پر اثر ؟یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی ۔تو ان سب کے لئے( جن کی سمجھ میں یہ بات نہیں آئی) عرض ہے ،مدر بورڈ میں مٹی جمع ہو جانے سے بسز،کیبلز وغیرہ کی رزسٹینس بڑھ جاتی ہے اور اور ہیٹنگ کی بنا پر نہ صر ف کارکردگی متاثر ہوتی ہے بلکہ کمونینٹس کی زندگی بھی کم ہو جاتی ہے تو کیسے فالتو مٹی سے  اپنے سسٹم کو صاف رکھنا ہے۔

٭ پہلا قدم:
 اپنے ڈیسک کو جر اثیم فری بنانے کے لئے اپنے کی بورڈ کو ہفتہ میں ایک دفعہ صاف کریں ۔اس کے لئے کی بورڈ کو عموداً کھڑا کریں اور کوٹ صاف کرنے والا برش لے کر آہستہ آہستہ کیز کی صفائی کریں اور بعد میں بلور سے ہوا دیں تاکہ مٹی نکل جائے۔کی بورڈ کے ساتھ ساتھ مانیٹر کی صفائی بھی ضروری ہے جو آئی گلاس کلوتھ یا مائیکرو فائبر سے کرنی چاہیے۔سی آر ٹی مانیٹر کو ہمیشہ پانی سے بھیگے آئی گلاس کلوتھ سے صا ف کریں ۔

٭ دوسرا قدم:
 مہینہ میں ایک دفعہ پی سی میں لگے پنکھوں (پاور سپلائی،وی جی اے، پروسیسر وغیرہ کے پنکھے) کی صفائی ضرور کریں۔پنکھے چلتے ہوئے کمرہ سے ہو ا کھینچتا ہے جس میں مٹی شامل ہوتی ہے جو پنکھے کے پروں پر جمع ہو جاتی ہے اور اس کی رفتار آہستہ کر دیتی ہے چنانچہ مناسب ہوا کی آمد رفت نہ ہونے کی بنا پر اورہیٹنگ کے مسائل پید ا ہو جاتے ہیں۔پنکھوں کے بلیڈز کی صفائی فوم کے ٹکرے سے کریں۔

٭ تیسرا قدم:
 گھر یا دفتر چاہے جتنا ہی صاف کیوں نہ ہو مٹی آہستہ آہستہ مدر بورڈ پر جمع ہو جاتی ہے اس لئے سال میں کم از کم ایک مر تبہ کیس اتار کر تمام کمپیوٹر کی صفائی کریں۔سب سے پہلے کمپیوٹر کی تمام کیبلز اتاریں اور اسے گیراج یا صحن میں رکھ لیں ۔اب اس کا کیس اتاریں اور اور ایک دفعہ چیسیز کو ٹچ کر لیں اس طرح آپ کا سٹیٹک چارج ختم ہو جائے گااور کمپو نینٹ محفوظ رہیں گے۔اس کے بعد آپ تمام انٹرل کیبلز جیسے ہارڈ ڈرائیو،سپلائی ،سی ڈی روم وغیرہ اتار لیں اور کچھ فاصلہ میں  رکھ کر بلور سے بو رڈ پر ہوا پھینکیں ۔ہوا کا زیادہ پریشر بورڈ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس لئے فاصلہ رکھیں۔

٭ چوتھا قدم:
 پی سی میں موجود کیبلز کو اس طرح باندھیں کہ وہ کم سے کم جگہ گھیریں اور ہوا کی آمدو رفت میں رکاوٹ نہ بنیں ،یہ جتنی کم جگہ لیں گی اتنی ہی کم مٹی جمع ہو گی۔
مصنف :  مسعود بھائی۔
(/ http://www.itdunya.com/t139962)