میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

کمپیوٹر جاسوسی !!!

ایک نئے مطا لعے کے مطابق عام کمپیوٹر میں ایک ایسا سا فٹ ویئر پوشیدہ ہوتا ہے جو اس بات کی خبر رکھتا ہے کہ صارف آن لائن ہو کر کیا کیا کرتا ہے۔
 
امریکہ میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے ”ارتھ لنک“ کا کہنا ہے کہ ذاتی استعمال کے ہر کمپیوٹر پر سال کے ابتدائی تین ماہ میں اس نے اٹھائیس ایسے خفیہ سافٹ ویئر کا پتہ چلایا ہے جوصارف کے آن لائن کے استعمال پر نظر رکھتے ہیں۔
یہ خفیہ سافٹ ویئر جنہیں اسپائی ویئر بھی کہا جاتا ہے، ذاتی استعمال کے کمپیوٹر میں کچھ اس طرح گھر بنا لیتے ہیں کہ صارف کو خبر تک نہیں ہوتی۔اور یہ مسئلہ امریکہ میں اتنا گھمبیر ہوگیا ہے کہ وہاں اس اسپائی ویئر کو روکنے یا اس معاملے کو قانونی شکل دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ارتھ لنک کی یہ تحقیق جنوری سے مارچ تک تقریباً ایک لاکھ کمپیوٹروں کی چھان بین کا نتیجہ ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ اسپائی سافٹ ویئر بعض اوقات اس فائل میں موجود ہوتے ہیں جو کسی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے۔ اور اس کی تفصیل لائسنس کے اس سمجھوتے میں لکھی ہوتی ہیں جسے صارف کو ماننا پڑتا ہے اور جو انتہائی چھوٹی تحریر میں لکھا ہوتا ہے۔تاہم کبھی کبھی اسپائی سافٹ ویئر کو صارف کی اجازت کی ضرورت بھی نہیں رہتی اور کسی فائل کے ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ہی یہ سافٹ ویئر کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک تک پہنچ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عام اسپائی ویئر کے کمپیوٹر پر جگہ بنانے کا ثبوت یہ ہوتا ہے کہ صارف کو اچانک اچھل کر سامنے آ جانے والے اشتہارات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سافٹ ویئر سے آپ کی ذاتی معلومات چُرا کر ویب پر پہنچائی جاتی ہیں اور ہیکرز کو ذاتی کمپیوٹرز تک رسائی ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی اسپائی سافٹ ویئر سے بچنا چاہے تو وہ اسپائی بوٹ جیسے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ رہ سکتا ہے۔

ماخذ :  آئی ٹی دنیا۔
(http://www.itdunya.com/159454)
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔
یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]