میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

موبائل روابط کا مفت بیک اپ

کیا آپ اپنا موبائل فون یا سِم پر اپنے دوستوں، عزیزوں اور دیگر لوگوں کے فون نمبر محفوظ کرتے ہیں؟ اگر آپ کا جواب ”ہاںمیں ہے تو اس بات کی ضرورت بڑھ جاتی ہے کہ آپ ان نمبروں کا کسی محفوظ جگہ بیک اپ رکھیں،
جہاں تک آپ کا موبائل یا سِم کارڈ گم ہونے کی صورت میں آسانی سے رسائی ہو۔ یوفونفون بک سیورکے نام سے ایک سروس مہیا کرتا ہے، جس کی مدد سے آپ اپنے روابط کا بیک اپ بنا سکتے ہیں۔ لیکن یہ سروس اچھی خاصی مہنگی ہے، تقریبا 20 روپے فی ماہ۔ http://vodafone360.com/ آپ کو ایسی ہی سروس مفت فراہم کرتی ہے۔حالانکہ یہ موبائل کمپنی فی الحال پاکستان میں دستیاب نہیں ہے مگر ویب پر یہ اپنی تمام تر سہولیات تمام ممالک کے تمام موبائل کپنیوں کے لیے مفت پیش کر رہا ہے۔اس سروس سے آپ انٹرنیٹ اور موبائل نیٹ دونوں سے یکساں مستفید ہو سکتے ہیں۔
 http://vodafone360.com کی بدولت آپ نہ صرف اپنے روابط بلکہ اپنے کیلنڈر ایونٹس کا بھی بیک اپ بنا سکتے ہیں۔میرے ایک قریبی دوست  نے ٹرائی کیا ہے۔یو فون کا کنکشن اور نوکیا2323 سیٹ کے ساتھ بہت اچھی طرح سارا عمل ہوگیا۔ پیغامات (ایس ایم ایس) کا بیک اپ بنانے کے لیےآپ کو پیغامات ان کے دئیے گئے نمبر پر بھیجنے ہوں گے، جو ذرا مہنگا سودا ہے۔ ;) ۔۔۔۔۔اور ہاں چند باتیں جو آپ کو اکاؤنٹ بنانے سے پہلے ذہن میں رکھنی ہوں گی۔۔۔نمبر ایک، آپ کے پاس ایسا کوئی موبائل سیٹ ہو جس میں Synchronization کا آپشن موجودہو اور دوسرے آپ کا GPRSچالو حالت میں ہو۔
گھبرائیے نہیں !!! پاکستان کے ہر گلی کے نکڑ میں ایک آئن اسٹائن ضرور ہوتا ہے ۔ہم نے تسلی اور تشفی  بخش تجربہ کر لیا ہے ۔آپ بھی کیجیے ۔
%2000کامیابی کی امید ہے ۔اپنی کامیابیوں کی نوید سے ہمیں ضرور آگاہ کیجیے گا۔
مضمون نگار: ابن ساحل (کراچی)
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب ِ مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]