میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

داخلہ مفت ھے!!!

 دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں سے  پاکستانی شہری 36 ملکوں میں ویزے کے بغیر سفر کرسکتے ہیں ۔ پاکستان دنیا بھر میں ویزے کی سہولتوں کےبغیرسفرکے حوالے سے 90 ویں نمبر پر ہے۔
دی نیوز ٹرائب کےمطالعاتی جائزےکےمطابق پاکستانی شہری امریکا کے 10، ایشیا کے7، افریقا کے  10 اور بحرالکاہل کے 9 ممالک کا سفربغیرویزہ کے کرسکتے ہیں۔
امریکی ممالک میں ڈومینیک ریپبلک میں25ایام، ہیٹی ، Montserrat میں 3مہینوں، سینٹ کٹس،نیوس، سینٹ ونسینٹ، گرینیڈا، ٹوبیگو، Trinidad ترکس اورCiacos Island  میں ایک ماہ کے لئے ویزہ کے بغیر جا سکتے ہیں۔
ایشیائی ممالک میں سے پاکستانی شہری اپنے پڑوسی ملک ایران میں 15 دن سری لنکا اورمالدیپ میں 30 دن اور نیپال میں 60  دن ویزے کے بغیر گزارسکتے ہیں۔جب کہ لائوس، مکائو اورمشرقی تیمورمیں 30 دن تک ویزے کی سہولت کے بغیررہ اوروہاں کاسفرکرسکتے ہیں۔
پاکستان کاپاسپورٹ رکھنےوالوں کوبراعظم افریقہ کےعرب ملک مصر کے جنوب میں واقع جزیروں تک14 دن ،کینیا میں3 ماہ اور یوگنڈا میں بھی ویزے کے بغیر جانےکی اجازت ہے۔دیگرافریقی ممالک کوموروس،،جبوتی،برونڈی، موزمبیق،مڈغاسکر،،سشلس اور ٹوگوبھی دنیاکےان خطوں میں شامل ہیں جہاں جانےکےلئےصبرآزما مشقت کےذریعےویزہ حاصل کرناضروری نہیں ہے۔
بحرالکاہل کے 9 ممالک فجی،Tuvalu فیڈرل اسٹیٹ آف مائیکرو نیشیا، Niue سیموئے، Palauکوک آئی لینڈز اور Vanuatu بھی اس فہرست کاحصہ ہیں۔
یاد رہے کہ ویزے کے بغیر سفر کرنے کی سہولت سب سے زیادہ برطانوی باشندوں کومیسر ہے جو166ممالک میں ویزہ لئے بغیرجاسکتے ہیں۔ڈنمارک164 ،سویڈن163 امریکا159  کےساتھ باالترتیب دوسرے،تیسرے اور ساتویں نمبرپرہیں۔
مسلم ممالک میں ملائیشیا آسان سفری سہولیات کےحوالے سےسرفہرست ہےجوعالمی رینکنگ میں13ویں پوزیشن پرہے۔ملائشین شہری151ممالک میں بغیرویزےکےجاسکتےہیں،ترکی 89ممالک کےساتھ 46ویں، عراق 27ممالک کےساتھ 97ویں جب کہ افغانی سب سے کم26ممالک میں بغیرویزہ کےجا سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون نگار :  ساگر سہندیرو۔
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]