میرا پیغام محبت ، امن اور مساوات تمام انسانیت کے لیے ۔ منجانب "فرخ صدیقی"

اسلام کا قلعہ ۔۔۔۔’’ اسلام آباد‘‘

اسلام کا قلعہ کسے کہتے ہیں ؟؟؟
اسلام آباد کو
ہیں غلط
نہیں صحیح ہے
کیسے قلعہ کسے کہتے ہیں ؟؟؟
مجھ سے پوچھ رہا ہے ، استاد میں ہوں کہ تو؟؟؟
استاد تو آپ ہی ہیں
مگر استاد سوالی ہی نہیں جوابی بھی ہوتا ہے
اچھا ، قلعہ ہوتا ہے جہاں لوگ محفوظ رہیں
ہاں  ۔ ۔۔
تو اسلام کا قلعہ وہ ہوا نا ، جہاں اسلام محفوظ ہو
بالکل ،
اور اسلام وہاں محفوظ ہو گا نا جہاں مسلمان محفوظ ہوں
بالکل
تو وہ کونسی جگہ ہے جہاں اسلام اور مسلمان محفوظ ہیں؟؟؟
کہاں
اسلام آباد میں
وہ کیسے
آپ بھی نرے ماسٹر ہی ہیں
(سب نے ہنسنا شروع کر دیا)
چُپ بدتمیزو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں تو بتا چھوٹو اسلام آباد اسلام کا قلعہ کیسے ہے ؟؟؟
ہمارا صدر کون ہے ؟؟؟
سب مل کر
زرداری
ارے نہیں مطلب اس کا مذہب کیا ہے؟؟؟
دولت  ۔ ۔ ۔ سب نے ایک بار پھر نعرہ لگایا
ارے نہیں بھائی لوگو ، ہمارے صدر کا مذہب کیا ہونا چاہیے؟؟؟
اسلام
اچھا ہمارے وزیر اعظم اور وزیر مشیر اور ممبرز اسمبلی میں زیادہ کا مذہب کیا ہے؟؟؟
اسلام
اچھا تو ہمارے بیورو کریٹس ، سفارت کار ، اور سیاست دان ، وکلاءکا مذہب کیا ہے؟؟؟
اسلام
اور یہ سب لوگ کہاں رہتے ہیں ؟؟؟
اسلام آباد میں
کیا اسلام آباد میں پرندہ پر مار سکتا ہے؟؟؟
درندہ در مار سکتا ہے؟؟
چرندہ چر مار سکتا ہے؟
نہیں نا  ۔۔۔
تو سب سے زیادہ اسلام اور اسلام والے کہاں محفوظ ہیں؟؟؟
اسلام آباد میں
اسلام آباد سے باہر جو مسلمان ہیں وہ محفوظ ہیں؟؟؟
نہیں
تو اسلام کا قلعہ کہاں ہوا؟؟؟
اسلام آباد میں ۔ ۔ ۔
تالیاں ، سب ملکر تالیاں بجانے لگے۔

مضمون   نگار:       اظہر الحق
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب ِ مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]