برصغیر میں جاری ورلڈکپ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں موجود لوگوں کوپوری طرح سے قابو میں کیے ہوئےہے لیکن پاکستان اور سری لنکا کے بنگلہ دیش میں موجود کرکٹ شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ ڈھاکا سے80 کلو میٹر دور محبت کی عظیم یادگار تاج محل سے ملتی جلتی عمارت ’’بنگلر تاج ‘‘ کوبھی دیکھتے نظرآرہےہیں۔
بنگلرتاج دراصل ایک فلم کا سیٹ ہے جس پر58ملین ڈالرلاگت آئی ہے جسے دیکھنےروزانہ سینکڑوں لوگ رخ کررہے ہیں جن میں بنگلہ دیش میں موجودکرکٹ شائقین کی بھی بڑی تعدادشامل ہے۔
خوب صورت عمارت کی تعمیر میں اٹلی سےمنگوائےگئےگرینائٹ اورسنگ مرمرکے علاوہ بلجیم کے ہیرے استعمال کیے گئے ہیں۔
بنگلہ دیشی فلم پروڈیوسر احسان اللہ مونی کے مطابق انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ سیٹ اتنا مقبول ہوجائے گا۔خاص طور پر وہ لوگ جن کے مالی وسائل انہیں بھارت جاکر تاج محل دیکھنے کی اجازت نہیں دیتے خاص طور پر’’بنگلر تاج‘‘ دیکھنے آرہے ہیں۔
رپورٹ : منظر الہٰی۔
ادارہ’’سنپ‘‘ صاحب مضمون کا ہمہ تن مشکور و ممنون ہے۔یاد آوری جاری رکھنے کی التماس۔[شکریہ]